جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

یاسین ملک کیس: اجمل قصاب کا بھی منصفانہ ٹرائل ہوا: سپریم کورٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-21
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

نئی دہلی/۲۱نومبر

سپریم کورٹ نے آج کہا کہ 26/11 کے دہشت گرد اجمل قصاب کا بھی اس ملک میں منصفانہ ٹرائل ہوا تھا اور اس نے علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک کو ذاتی طور پر پیش ہونے کے لئے جموں کی عدالت کے حکم کو سی بی آئی کے چیلنج پر سماعت کی۔

یہ معاملہ 1990 میں سرینگر کے مضافات میں ہندوستانی فضائیہ کے چار اہلکاروں کے قتل اور 1989 میں اس وقت کے وزیر داخلہ مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیہ سعید کے اغوا سے متعلق ہے۔ یاسین ملک دونوں مقدمات میں مرکزی ملزم ہے۔

متعلقہ

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

ملک دہلی کی تہاڑ جیل میں دہشت گردی کی فنڈنگ کے معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ سال 2022 میں دہشت گردی اور تخریبی سرگرمیوں (روک تھام) ایکٹ کے معاملوں کی سماعت کرنے والی ایک عدالت نے ملک کو ذاتی طور پر پیش ہونے کے لئے کہا تھا۔ ملک نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ذاتی طور پر پیش ہونا چاہتے ہیں۔

سی بی آئی نے جموں عدالت کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی جسمانی پیشی جموں و کشمیر میں ماحول کو خراب کر سکتی ہے اور ان کے خلاف گواہوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

مرکزی ایجنسی کی طرف سے پیش ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے جسٹس اے ایس اوکا اور جسٹس اے جی مسیح کی بنچ سے کہا”ہم انہیں جموں و کشمیر نہیں لے جانا چاہتے ہیں“۔ جسٹس اے ایس اوکا نے استفسار کیا، ‘لیکن وی سی (ویڈیو کانفرنس) میں جرح کیسے کی جا سکتی ہے۔ بنچ نے جموں میں خراب انٹرنیٹ کنکٹیویٹی کا ذکر کیا۔

مہتا نے کہا کہ اگر ملک ذاتی طور پر پیش ہونے پر بضد ہیں تو مقدمے کو دہلی منتقل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ علیحدگی پسند رہنما اس بات پر زور دے کر چال بازی کر رہے ہیں کہ وہ ذاتی طور پر پیش ہوں گے۔

سالیسٹر جنرل نے کہا کہ ملک صرف ایک اور دہشت گرد نہیں ہے۔ اس پر جسٹس اوکا نے کہا”ہدایات لیں کہ ٹرائل میں کتنے گواہ ہیں۔ ہمارے ملک میں اجمل قصاب کو بھی منصفانہ ٹرائل دیا گیا“۔

مہتا نے کہا کہ حکومت ایسے معاملوں میں کتابوں کے مطابق نہیں چل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اکثر پاکستان جاتے تھے اور حافظ سعید کے ساتھ اسٹیج شیئر کرتے تھے۔

بنچ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سماعت کے لئے جیل میں ایک عدالت قائم کی جاسکتی ہے۔ اس کے بعد عدالت نے مرکز سے کہا کہ وہ یہ معلوم کرے کہ کتنے گواہ پیش ہوں گے اور ان کی حفاظت کے انتظامات کئے جائیں گے۔ ہمیں یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ جج کو صرف اس عدالت کے لئے جیل میں کیسے تعینات کیا جائے گا۔ اس معاملے کی اگلی جمعرات کو دوبارہ سماعت ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعلی عمر عبداللہ کا زراعت کے شعبہ کو نظر انداز کرنے پر تشویش کا اظہار

Next Post

جل شکتی محکمے میں3000کروڑ روپے کے گھپلے کی جانچ ہو گی:فاروق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار‘۲۶مارچ تک موسم خشک رہے گا
تازہ تریں

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

2025-07-09
بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط
تازہ تریں

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

2025-07-09
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’کشمیر میں عام لوگ دہشت گردی کیخلاف ہیں‘

2025-07-09
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
Next Post
سیٹوں کی تقسیم پر کانگریس کے ساتھ بات چیت جاری ہے:ڈاکٹرفاروق

جل شکتی محکمے میں3000کروڑ روپے کے گھپلے کی جانچ ہو گی:فاروق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.