جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وزیر اعلی عمر عبداللہ کا زراعت کے شعبہ کو نظر انداز کرنے پر تشویش کا اظہار

’موسمیاتی تبدیلی بہت بڑا چیلنج‘جس سے نمٹنے اور کسانوں کی مدد کرنے کی ذمہ داری زرعی یونیورسٹیوں پر عائد ہو تی ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-21
in اہم ترین
A A
وزیر اعلی عمر عبداللہ کا زراعت کے شعبہ کو نظر انداز کرنے پر تشویش کا اظہار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

جموں///
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور جموں کشمیر کی معیشت کو بہتر بنانے میں زراعت کے اہم کردار پر زور دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگری کلچر ل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (ایس کے یو اے ایس ٹی) جموں میں چار روزہ قومی زرعی سمٹ اور کسان میلے۲۰۲۴ کا اِفتتاح کے بعد خطاب کررہے تھے۔
وزیر اعلیٰ نے موسمیاتی تبدیلی کی ضرور ت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ،’’ موسمیاتی تبدیلی ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور اس سے نمٹنے اور ہمارے کسانوں کی مدد کرنے کی ذمہ داری سکاسٹ کشمیر اور سکاسٹ جموں پر عائد ہوتی ہے۔ ہم اب صرف بارش اور برفباری پر انحصار نہیں کر سکتے کیوں کہ آب و ہوا کے پیٹرن تیزی سے تبدیل ہو چکے ہیں۔ مثال کے طور پر ہمارے بچپن میں برفباری دسمبر میں ہوتی تھی۔ اَب یہ فروری میں ہوتی ہے۔ ہمارا اوسط درجہ حرارت بھی بڑھ رہا ہے۔ اس کے مطابق اپنانے کے لئے ہمیں جدید زرعی طریقوں کو فروغ دینے، نئی تکنیکوں اورٹیکنالوجیوں کو متعارف کرنے اور کسانوں میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘
عمرعبداللہ نے حالیہ برسوں میں سکاسٹ جموں کی پیش رفت کی ستائش کرتے ہوئے کہا ’’میں نے سکاسٹ جموں کا دورہ کر کے خوشی محسوسی کی ۔ میرے گزشتہ دورے کے بعد سے یونیورسٹی نے قابلِ ذِکر پیش رفت کی ہے جس کے لئے میں وائس چانسلر اور ان کی پوری ٹیم کو مُبارک باد پیش کرتا ہوں۔‘‘
وزیر اعلیٰ نے جموںکشمیر کی ترقی کے بارے میں بات چیت میں زراعت کو نظر انداز کرنے پر تشویش کا اِظہار کیا۔
عمرعبداللہ نے کہا’’جموں کشمیر میں، ہمیں ہر کونے میں کسان ملتے ہیں، پھر بھی جب ہم ترقی کی بات کرتے ہیں، تو ہم کار خانوں ، سیاحت اور مذہبی مقامات پر یاتریوں کے لئے سہولیات پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ کسانوں اور اس سے منسلک شعبوں کی شراکت پر اکثر توجہ نہیں دی جاتی ہے ‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی اِقتصادی صلاحیت پر زور دیتے ہوئے کہا ’’مجھے پورا یقین ہے کہ ان شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے سے جموں کشمیر کی معیشت میں نمایاں تبدیلی آسکتی ہے۔ ہم ڈیری مصنوعات، گوشت اور تیل کے بیجوں کے لئے درآمدات پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ ہماری کوششوں کا مقصد درآمدی متبادل کے ذریعے مقامی سطح پر ان کی پیداوار کرنا ہونا چاہئے۔ اگر ہم اِضافی پیداوار حاصل کر تے ہیں، تو ہم اسے باہر فروخت کر سکتے ہیں جس سے جموں و کشمیر کی معیشت میں مثبت تبدیلی آئے گی۔‘‘
عمرعبداللہ نے آئندہ نسلوں کیلئے کاشتکاری کو ایک قابل عمل اور قابل احترام ذریعہ معاش کے طور پر بحال کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا’’ ہمارے کسانوں کو بھروسہ ہونا چاہئے کہ زمین پر ان کی محنت سے آمدنی پیدا ہوگی۔ تاہم، یہ مایوس کن ہے کہ نوجوان نسل خود کو زراعت سے دور کر رہی ہے۔ پیداواری زرعی زمین تیزی سے غیر زرعی مقاصد کے لئے اِستعمال ہو رہی ہے کیوں کہ ہمارے بچے زراعت اوراس سے منسلک شعبوں سے جڑنے سے کتراتے ہیں۔ اس ذہنیت کو بدلنے کی ضرورت ہے۔‘‘
جموں کی زرعی صلاحیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمرعبداللہ نے کہا ’’متعدد کاشتکاری ، اہم فصلوں کی کاشت اور اعلیٰ قیمت کی مصنوعات کے لئے زمین کا اِستعمال بے پناہ صلاحیتوں کا حامل ہے۔ جموں پہلے ہی کشتواڑ کے آر ایس پورہ باسمتی، راجما اور گچی مشروم کے لئے مشہور ہے۔ زیتون اور غیر ملکی پھلوں جیسی مصنوعات جو چند سال پہلے تک نہیں سنی جاتی تھیں، اب ہمارے گھروں میں عام ہو رہی ہیں۔ یہاں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے۔‘‘
وزیر اعلیٰ نے تحقیق شروع کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا کہ اس کے فوائد جموں و کشمیر کے ہر کونے تک پہنچیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو ان طریقوں کے فوائد سے آگاہ کیا جانا چاہئیے تا کہ زراعت نوجوان نسل کیلئے بھی پیداواری اور پُر کشش بن سکے ۔
عمرعبداللہ نے سکاسٹ کیلئے اپنی حکومت کی حمایت کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ چار روزہ پروگرام کسانوں اور لوگوں کیلئے سیکھنے اور فائدہ اٹھانے کیلئے ایک بہترین اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری حکومت یونیورسٹی کی کوششوں میں مکمل تعاون اور مدد کرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم آپ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں اور آپ کو اس ادارے کی ترقی میں مدد کے لئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے پائیں گے ۔
تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مختلف ماہرین کی تصنیف کردہ زراعت اور تحقیق پر متعدد کتابوں کا اجرأ کیا ۔ انہوں نے صوبہ جموں کے ترقی پسند کسانوں کو بھی اس شعبے میں ان کی شراکت کیلئے مبارکباد دی ۔
اِس سے قبل وزیر اعلیٰ نے نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری ، وزیر زراعت جاوید احمد ڈار ، وائس چانسلر سکاسٹ جموں بی این ترپاٹھی ، ایم ایل اے آر ایس پورہ کی موجودگی میں قومی زرعی سمٹ اور کسانوں کے میلے ۲۰۲۴ کا افتتاح کیا ۔
اِس موقعہ پر عمر عبداللہ نے سکاسٹ جموں کے مین کیمپس میں سینٹر فار انوویشن اینڈ انٹر پرنیور شپ ڈیولپمنٹ کا سنگِ بنیاد رکھا اور نائب وزیر اعلیٰ ، ایم ایل اے اور وی سی سکاسٹ جموں کے ساتھ مختلف پھلوں کے پودے لگائے ۔
وزیر اعلیٰ نے زراعت اور متعلقہ محکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹالوں کا بھی معائینہ کیا اور عملے اور کسانوں سے بات چیت کی ۔ اُنہوں نے ویسل بجا کر کرشی میلہ دیہی کھیلوں کا اِفتتاح کیا اور مختلف زُمروں کے لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان ٹگ آف وار مقابلے کا مشاہدہ کیا ۔ اس تقریب میں سکالروں ، محققین ، سائنس دانوں ، طلباء اور ترقی پسند کسانوں کی شرکت دیکھنے میں آئی ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ پروپیگنڈا پھیلانے کی کوئی گنجائش نہیں‘

Next Post

یاسین ملک کیس: اجمل قصاب کا بھی منصفانہ ٹرائل ہوا: سپریم کورٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

یاسین ملک کیس: اجمل قصاب کا بھی منصفانہ ٹرائل ہوا: سپریم کورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.