بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سیاحتی مقام گلمرگ اور وادی گریز میں تازہ برف باری

میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں‘آج سے موسم میں بہتری کا امکان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-17
in اہم ترین
A A
کشمیر: سیاحتی مقام گلمرگ اور وادی گریز میں تازہ برف باری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

سرینگر//
شمالی کشمیر میں واقع سیاحتی مقام گلمرگ کو ہفتے کی صبح برف کی مہین سی چادر نے اپنی لیٹ میں لے لیا جس نے اس قطعہ اراضی کی خوبصورتی کو مزید دو بالا کر دیا۔
ادھر شمالی کشمیر کی وادی گریز میں بھی ہفتے کی صبح تازہ برف باری ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے وادی میں دو پہر کے بعد موسم میں بہتری واقع ہونے کی پیش گوئی کی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ گلمرگ میں ہفتے کی صبح برف باری ہو رہی تھی اور کم سے کم ایک انچ برف زمین پر جمع ہوئی تھی۔
تازہ برف باری نے اس قطعہ اراضی کے تمام میدانوں، بالائی حصوں اور درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اس دوران وہاں موجود مقامی و غیر مقامی سیاح اس تازہ برف باری سے لطف اندوز ہو رہے تھے ۔
سیاحوں کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اس جگہ نے سفید چادر اوڑھ لی ہے جس سے اس کے مناظر مزید قابل دید ہوئے ہیں۔
دریں اثنا تازہ برف باری سے وادی میں سردی کی شدت مزید تیز ہوئی ہے ۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں شبانہ درجہ حرفارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے اور وہاں شبانہ درجہ حرارت منفی۵ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۴ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سرحدی ضلع کپوارہ میں شبانہ درجہ حرارت۰ء۵ڈگری سینٹی گریڈ اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت ۳ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان مطابق وادی میں ۱۶نومبر کی دو پہر کے بعد موسم میں بہتری واقع ہونے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں۱۷سے۲۳نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے جبکہ۲۴نومبر کو موسم ایک بار پھر کروٹ بدل سکتا ہے جس کے نتیجے میں میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں وادی میں ماہ رواں کے اختتام تک موسم خشک رہنے کا ہی امکان ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں سیاحوں اور مسافروں سے کہا ہے کہ وہ موسمی صورتحال کے پیش نظر اپنے سفر کا منصوبہ بنائیں ۔
اس دوران جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر تازہ برف باری کے باعث ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے ۔
تاہم وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک دو طرفہ نقل و حمل حسب معمول جاری ہے ۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ برف جمع ہونے کی وجہ سے مغل روڈ پر ٹریفک بند کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک دو طرفہ نقل و حمل حسب معمول جاری ہے ۔
تاہم حکام نے قومی شاہراہ پر سفر کرنے والوں سے لین ڈسپلن پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے ۔انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ رام بن اور بانہال کے درمیان مٹی کے تودے گر آنے اور چٹانیں کھسکنے کے خطرات کے پیش نظر اس شاہراہ پر دن کے دوران ہی سفر کریں۔
حکام نے بتایا کہ وادی کو لداخ یونین ٹریٹری سے جوڑنے والی سرینگر، لیہہ شاہراہ اور بھدرواہ، چمب روڈ پر ٹریفک حسب معمول چل رہا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’بی جے پی ۳۷۰کا استعمال مہاراشٹر اور جھارکھنڈ انتخابات جیتنے کیلئے کر رہی ہے‘

Next Post

این سی ، کانگریس کو خصوصی درجے کی قرار داد پر ابہام کو دور کریں:محبوبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
کشمیر فائلز سے دو کمیونٹیز کے درمیان دوریاں مزید بڑھ جائیں گی/محبوبہ مفتی

این سی ، کانگریس کو خصوصی درجے کی قرار داد پر ابہام کو دور کریں:محبوبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.