سرینگر//
نیشنل کانفرنس نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی شکنی کے مرتکب ۲سابق لیڈران کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیاہے ۔
پارٹی صدر کی منظوری کے بعد صوبائی سکریٹری ایڈوکیٹ شوکت احمد میر نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کی رو سے سابق ایم ایل اے کرناہ کفیل الرحمن اور سابق ضلع سکریٹری و انچارج کانسچونسی بارہمولہ غلام حسن راہی کو اسمبلی انتخابات کے دوران پارٹی مخالف سرگرمیوں اور نظم شکنی کی پاداش میں نیشنل کانفرنس کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا گیا ہے ۔