منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

این سی کے سینئر لیڈر عبدالرحیم راتھر اسمبلی کے اسپیکر منتخب

’میںایوان کے معاملات میں اِنتہائی غیر جانبدار رہوں گا ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-05
in اہم ترین
A A
این سی کے سینئر لیڈر عبدالرحیم راتھر اسمبلی کے اسپیکر منتخب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

سرینگر//
نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ عبدالرحیم راتھر کو پیر کے روز جموں وکشمیر اسمبلی کا اسپیکر منتخب کیا گیا۔
راتھر کو اسمبلی کے پہلے اجلاس میں صوتی ووٹ کے ذریعے اسپیکر منتخب کیا گیا جب اپوزیشن جماعتوں نے اس عہدے کے لیے مقابلہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
وزیر زراعت جاوید احمد ڈار نے اسپیکر کے عہدے کے لیے راتھر کے نام کی تحریک پیش کی جبکہ نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی رامبن ارجن سنگھ راجو نے پانچ روزہ اجلاس کے پہلے دن اس تحریک کی حمایت کی۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، پوٹم اسپیکر مبارک گل اور اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے عبدالرحیم راتھر کو اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
بطورِ سپیکر اَپنی پہلی تقریب میں عبدالرحیم راتھر نے کہا کہ وہ اَپنے عمل سے ثابت کریں گے کہ وہ متعصب سپیکر نہیں ہے ۔
راتھر نے کہا’’ میں حکومت اور اپوزیشن بنچوں کو یقین دِلاتا ہوں کہ اُنہیں ایوان میں مسائل اُٹھانے کیلئے مساوی حمایت اور مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ میںایوان کے معاملات میں اِنتہائی غیر جانبدارانہ اور معروضی انداز میں مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے پورا کروں گا۔‘‘
نومنتخب سپیکر نے ایوان کے احسن طریقے سے کام کاج میں تمام ایم ایل اے سے تعاون طلب کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ ایوان کے وقار کو برقرار رکھتے ہوئے اور رول بک پر عمل کرتے ہوئے اراکین اسمبلی کی توقعات پر پورا اُترنے کی کوشش کریں گے۔
راتھر نے کہا کہ ہمارا اوّلین کام ہر حال میں اس ایوان کے وقار کو برقرار رکھنا ہے۔ اس ایوان کا تقدس ہمارے وقار کو بھی یقینی بنائے گا۔ ہمیں ایوان کے احسن طریقے سے کام کاج کے لئے ہر طرف سے فعال تعاون اور حمایت کی ضرورت ہے۔
اسپیکر نے اس بات پر زور دیا کہ لوگ اَپنے مسائل کے حل کے لئے ممبران اسمبلی کی طرف دیکھ رہے ہیں اور اُنہیں ان ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے جو لوگوں نے اُنہیں سونپی ہیں۔
راتھر نے لوگوںکے مینڈیٹ کا احترام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ممبران اسمبلی کے اقدامات کو شہریوں کی اُمنگوں کے مطابق ہونا چاہئیں کیوں کہ لوگوں نے اَپنے ووٹ کے ذریعے ایم ایل اے پر اعتماد بحال کیا ہے۔
سپیکر نے کہا کہ اس ایوان کا وقت قیمتی ہے اورممبران اسمبلی کو چاہئے کہ وہ اِس کا منصفانہ اِستعمال کریں اور ایوان کے کام کاج کو چلانے کے لئے صحت مند ماحول پیدا کریں۔
راتھر نے مزید کہا’’ ہمیں اس ایوان کے وقت کا مناسب طریقے اور سمجھداری سے اِستعمال کرنا ہوگا اور بہت تعمیری اور مثبت انداز میں اپنی آواز بلند کرنی ہوگی۔‘‘
اُنہوں نے کہا کہ ایوان کے ارکان کے افعال اور الفاظ کو اس بات پر منحصر ہونا چاہئے کہ اس سے غریب ترین آدمی کو ان کی سوچ میں کتنا فائدہ ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ اراکین کا فرض ہے کہ وہ حکومت کو جوابدہ بنائیں لیکن ایسا کرتے ہوئے وزرأ یا اَفسران کا غیر ضروری طور پر مذاق نہیں اُڑانا چاہیے۔
سپیکر نے کہا کہ اراکین اسمبلی کو قانون سازی کے عمل کو اچھی طرح سمجھنا چاہئے اور اس کے قواعد کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ کے ساتھ اپنی زبان ، طرز عمل اور خط و کتابت کو برقرار رکھنا چاہئے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایوان کے تمام ارکان کو پارلیمانی قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کرنا چاہئے اور ضرورت پڑنے پر وہ مداخلت کریں گے۔
راتھر نے کہا کہ وہ گزشتہ ۵۰ برسوں سے نیشنل کانفرنس کے ساتھ کام کر رہے ہیں لیکن اَب سے ان کی کوئی سیاسی وابستگی نہیں ہے اور وہ اَپنے اَقدامات سے ثابت کریں گے کہ ایوان کو بامقصد اور غیر جانبدارانہ انداز میں چلایا جاتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ صرف قواعد پر ہی چلیں گے ۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر اسمبلی کا پہلا اجلاس پیر کی صبح یہاں سخت سیکورٹی بند وبست کے بیچ شروع ہوا۔
عبدالرحیم راتھر کا تعلق وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے قصبہ چاڈورہ کے بانڈی پورہ گائوں سے ہے جہاں وہ سال۱۹۴۴میں پیدا ہوئے ۔
سات بار رکن اسمبلی رہنے والے مسٹر راتھر چرار شریف اسمبلی نشست کی نمائندگی کر رہے ہیں۔وہ اس سے قبل بھی جموںکشمیر اسمبلی کے اسپیکر رہے ہیں جبکہ انہوں نے سال۲۰۰۲سے۲۰۰۸تک پی ڈی پی اور کانگریس کی مخلوط سرکار کے دوران لیڈر آف اپوزیشن کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔
علاوہ ازیں نیشنل کانفرنس کی حکومت کے دوران راتھر نے خزانہ سمیت کئی اہم وازارتوں کے قلم داں سنبھالے ہیں۔انہوں نے کشمیر یونیورٹی سے سال۱۹۶۸میں پولیٹکل سائنس میں پوسٹ گریجویشن کرنے کے بعد علی گڑھ یونیورسٹی سے سال۱۹۷۱میں ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔
نیشنل کانفرنس میں شرکت کرنے کے بعد مسٹر راتھر نے سال۱۹۷۷کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لے کر چرار شریف نشست سے کامیابی کا جھنڈا گاڑا۔
بعد ازاں انہوں نے مسلسل سال ۱۹۸۳‘۱۹۸۷‘۱۹۹۶‘۲۰۰۲؍اور۲۰۰۸کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تاہم سال۲۰۱۴کے انتخابات میں پی ڈی پی کے غلام نبی لون نے ان کو ہرا دیا جس کے نتیجے میں اس نشست پر ان کا تین دہائیوں کا راج ختم ہوا۔
حالیہ اسمبلی انتخابات میں راتھر نے ایک بار پھر ر کامیابی حاصل کرکے چرار شریف سیٹ ساتویں بار اپنے نام کر دی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اگر ہم دفعہ۳۷۰بحال نہیں کرسکتے ہیں کم سے کم اس پر بات تو کرسکتے ہیں:وحید پرہ

Next Post

ڈوڈہ سڑک حادثے میں دو سگے بھائی لقمہ اجل بن گئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی

ڈوڈہ سڑک حادثے میں دو سگے بھائی لقمہ اجل بن گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.