سرینگر//
سرینگر کے مضافات میں چھانہ پورہ بائی پاس کے قریب آج ایک نوجوان کا گلا کٹا ہوا پایا گیا۔
پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے نوجوان کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا۔نوجوان کی شناخت سیار بلال ساکن بٹہ مالو سرینگر کے طور پر کی گئی ہے۔
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ سیار کے زخم خود لگائے گئے تھے، جو مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی نشاندہی کرتا ہے۔
اسپتال حکام نے تصدیق کی ہے کہ سیار انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہے۔ طبی ذرائع نے بتایا کہ ان کی حالت نازک ہے اور ہم ان کی جان بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
پولیس نے واقعے کے ارد گرد کے حالات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس کے ایک ترجمان کا کہنا تھا ’’ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ ان عوامل کا تعین کیا جا سکے جن کی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔‘‘