ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

آگ کی الگ الگ وارداتوں میں چار مکان اور ایک گودام خاکستر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-29
in مقامی خبریں
A A
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

سرینگر//
وادی کشمیر میں آگ کی دو الگ الگ واراداتوں میں کم سے کم چار رہائشی مکان اور ایک گودام خاکستر ہوا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کے بہاو الدین صاحب گوجوارہ علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں تین رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پیر کی اعلیٰ الصبح پائین شہر کے گنجان آبادی والے علاقے بہاو الدین صاحب میں آگ نمودارہوئی جس نے آناً فاناً تین رہائشی مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں تین رہائشی مکان خاکستر ہوئے اور ان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا ہے ۔
فائر اینڈایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ آج صبح پانچ بجکر دس منٹ پر بہاو الدین صاحب سری نگر میں آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈایمرجنسی کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے ۔انہوں نے کہاکہ دس فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پرقابو پایا گیا۔
وسطی ضلع گاندربل کے گنڈ علاقے میں آگ کی اور واردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے گنڈ علاقے میں شبانہ آگ کی واردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فائر ٹنڈرس اور مقامی لوگوں نے آگ کو قابو میں کرکے مزید پھیلنے سے روک دیا۔
ادھر ذرائع کے مطابق سرینگر کے پادشاہی باغ علاقے میں شبانہ آگ کی ایک واردات میں ایک گودام خاکستر ہوا ہے ۔
دریں اثنا جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری نے انتظامیہ سے متاثرین کو مناسب معاوضہ دینے کی اپیل کی ہے ۔
بخاری نے پیر کو ’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا’’ سرینگر کے بہاو الدین صاحب گوجوارہ علاقے میں آج صبح آگ کی واردات میں جن کے مکان خاکستر ہوئے میں ان کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں‘‘۔
بخاری نے کہا’’آگ کی اس واردات میں تین مکان خاکستر ہوئے ہیں جس سے کئی کنبے بے گھر ہوئے ہیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’ میں انتظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ متاثرہ خاندانوں کو مناسب معاوضہ فراہم کیا جائے تاکہ یہاں سخت سردی شروع ہونے سے پہلے وہ اپنے مکان دوبارہ تعمیر کرسکیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکی صدارتی انتخاب: مسلم ووٹرز کا ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کیخلاف اظہارِ عدم اطمینان

Next Post

کورپشن کیخلاف لڑنا سماج کے ہر فرد کی ذمہ داری:پاٹھک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post
اینٹی کرپشن بیورو نے حلقہ پٹواری برین نشاط اور چوکیدار کو رنگے ہاتھوں دھر لیا

کورپشن کیخلاف لڑنا سماج کے ہر فرد کی ذمہ داری:پاٹھک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.