جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہندوستان میں دفاعی سازوسامان کی تیاری کا نظام نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے : مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-29
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میں دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے:مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

وڈودرا// وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ ہندوستان میں دفاعی سازوسامان کی تیاری کا نظام نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے اور ملک میں کام کا ایک نیا کلچر ابھرا ہے ۔
مسٹرمودی نے یہ بات یہاں ہندوستانی فضائی سروس کے لیے نئے ٹرانسپورٹ طیارے سی-295 کے نئے مینوفیکچرنگ یونٹ کے افتتاح کے دوران کہی۔ یہ یونٹ ٹاٹا گروپ اور یورپ کی ایئربس ایرو اسپیس انڈسٹریز کے اشتراک سے قائم کیا گیا ہے ۔ یہاں ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز لمیٹڈ کے ٹاٹا ایئر کرافٹ کمپلیکس میں قائم اس نئی سہولت کی افتتاحی تقریب میں ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے بھی شرکت کی۔ دونوں وزرائے اعظم نے ایک ساتھ نئی فیکٹری کا دورہ بھی کیا۔ یہ فیکٹری ہندوستان میں نجی شعبے میں کسی بھی فوجی طیارے کی تیاری کے لیے پہلی مکمل اسمبلی کی سہولت ہے ۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان میں قائم سی-295 طیارہ سازی کا کارخانہ یہ ثابت کرتا ہے کہ ہندوستان آج دنیا میں طیارہ سازی کے شعبے میں ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر قبول کیا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی حکومت کے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے بنائے گئے – میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ کا بھی ذکر کیا۔
مسٹرمودی نے کہا کہ سی-295 ملٹری ٹرانسپورٹ ہوائی جہاز کی یہ فیکٹری ‘نئے ہندوستان میں نئے کام کی ثقافت’ کی جھلک دیتی ہے ۔
انہوں نے کہا، "ہندوستان کی دفاعی مینوفیکچرنگ انڈسٹری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہسپانوی وزیر اعظم سانچیز کا ہندوستان کا یہ پہلا دورہ ہے ، ہندوستان اور اسپین کے درمیان شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیاکارخانہ نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا بلکہ ‘میک ان انڈیا میک فار دی ورلڈ مشن’ کو بھی تقویت دے گا۔
مسٹرمودی نے اس پرایئربس اور ٹاٹا گروپ کی پوری ٹیم کوتیز رفتاری سے نئی فیکٹری لگانے کے لیے مبارکباد دی۔ مسٹر مودی نے ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین رتن ٹاٹا کو بھی خراج عقیدت پیش کیا، جن کا حال ہی میں انتقال ہوگیا۔
وزیر اعظم نے اکتوبر 2022 میں اس فیکٹری کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور اب یہ فضائیہ کے لیے ٹرانسپورٹ طیارے بنانے کے لیے تیار ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت دفاعی مینوفیکچرنگ میں نجی شعبے کے لیے مواقع کو بڑھا رہی ہے اور سرکاری کمپنیوں کو مزید موثر بنا رہی ہے ۔ انہوں نے آرڈیننس فیکٹریز بورڈ کی تنظیم نو اور اسے سات بڑی کمپنیوں سے تبدیل کرنے اور ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آردی او) اور ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) جیسے اداروں کو مضبوط کرنے کے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپتان کی خصوصیت ہے ٹیم کو یکجا رکھے، محمد رضوان

Next Post

کارکنان سردار پٹیل کی یوم پیدائش کے پروگرام میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کریں: نڈا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
اپوزیشن ملک کو تقسیم کرنے کے لیےووٹ بینک اور خوشامد کی سیاست کر رہی ہے: نڈا

کارکنان سردار پٹیل کی یوم پیدائش کے پروگرام میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کریں: نڈا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.