جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

عمر عبداللہ کی دہلی میں امیت شاہ سے ملاقات

وزیر اعلیٰ بننے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ سے ہونے والی ملاقات ۳۰ منٹوں تک جاری رہی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-24
in اہم ترین
A A
انجینئر رشیدکو حلف اٹھانے کا موقع دیاجانا چاہئے :عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

ایک خیر سگالانہ ملاقات تھی:وزیر اعلیٰ /عمر کاوزیر اعظم اور این ڈی اے کے لیڈروں سے بھی ملنے کا امکان
نئی دہلی//
جموں کشمیر کے نو منتخب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور ریاست کا درجہ جلد بحال کرنے سمیت مرکز کے زیر انتظام علاقے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
گزشتہ ہفتے عہدہ سنبھالنے کے بعد قومی راجدھانی کے اپنے پہلے دورے میں عبداللہ نے وزیر داخلہ کے ساتھ تقریباً ۳۰ منٹ گزارے۔
ملاقات کے بعد عمرعبداللہ نے کہا کہ یہ ایک خیر سگالانہ ملاقات تھی جس کے دوران انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ کو صورتحال سے آگاہ کیا اور ریاست کا درجہ بحال کرنے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
عمرعبداللہ کا یہ دورہ ضلع گاندربل کے گنگن گیر علاقے میں ہوئے مشتبہ ملی ٹنٹوں کے حملے میں ایک مقامی ڈاکٹر سمیت ۷؍لوگوں کی ہلاکت کے تین دن بعد ہوا ہے ۔
۲۰۱۹ میں جموں و کشمیر کی تنظیم نو کے بعد سے پولیس فورس مرکزی وزارت داخلہ کے دائرہ اختیار میں ہے۔
دہلی میں قیام کے دوران وزیر اعلیٰ مرکزی قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ متوقع ملاقات بھی شامل ہے۔
عمرعبداللہ کی نیشنل کانفرنس نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں حالیہ اسمبلی انتخابات میں ۹۰ میں سے۴۲ نشستیں حاصل کرتے ہوئے قابل ذکر کامیابی حاصل کی۔
کابینہ کے پہلے اجلاس کے دوران ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں مرکزی حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ اس کی اصل شکل میں بحال کرے۔
اس بحالی کومرحم کے عمل کے آغاز، آئینی حقوق کی بحالی اور خطے کے رہائشیوں کی منفرد شناخت کے تحفظ کی طرف ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
جموں و کشمیر کابینہ کی منظوری کے بعد وزیر اعلیٰ کو وزیر اعظم اور مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر جموں و کشمیر کی ریاست کا درجہ بحال کرنے کی وکالت کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔
اس قرارداد کو جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی منظور کیا۔
اس سے پہلے نیشنل کانفرنس (این سی) ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنے دہلی پہنچ چکے ہیں تاہم وزیر اعظم برکس کانفرنس کے سلسلے میں اس وقت روس میں ہیں اور آئندہ کل وہ دہلی واپس لوٹ رہے ہیں اور عمر عبداللہ ممکنہ طور پر کل مودی سے ملاقات کریں گے۔
یونین ٹیریٹری جموں کشمیر کی پہلی کابینہ میں ریاستی درجہ کی قراردار پاس کیے جانے جبکہ دفعہ۳۷۰سے متعلق ’’پر اسرار‘‘ خاموشی اختیار کیے جانے پر کشمیر کے سیاسی رہنماؤں نے این سی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
اپوزیشن لیڈران کے مطابق نیشنل کانفرنس نے اپنی انتخابی تشہیری مہم میں دفعہ ۳۷۰کی بحالی سے متعلق جدو جہد جاری رکھنے کا وعدہ کیا تھا تاہم پہلی ہی کابینہ میٹنگ میں دفعہ۳۷۰کو این سی نے فراموش کر دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ صحافیوں کے ایک دوسری ریاستوں کے دوروں سے ملک کے جمہوری ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے‘

Next Post

گگن گیر حملہ :ایل جی سنہا کی صدارت میں کشمیر کی سکیورٹی حال کا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

2025-07-10
پولیس سربراہ کا ریاسی اور رام بن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
اہم ترین

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-07-10
تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟
اہم ترین

تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟

2025-07-10
وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 

2025-07-10
دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
Next Post
’جی ٹونٹی اجلاس کے بعد یو ٹی میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا‘

گگن گیر حملہ :ایل جی سنہا کی صدارت میں کشمیر کی سکیورٹی حال کا جائزہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.