جموں//
وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے پیر کو جموں کشمیر کے راجوری ضلع میں تھانہ منڈی کے بالائی علاقوں میں سیکورٹی کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے امن اور سلامتی کو یقینی بنانے میں ہمارے فوجیوں کی چوکسی اور لگن کی سراہنا کی۔اس موقع پر سی آئی ایف (رومیو) کے جی او سی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
وائٹ نائٹ کور نے پیر کو ’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’وائٹ نائٹ کور کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے سی آئی ایف (رومیو) کے جی او سی کے ہمراہ راجوری کے تھانہ منڈی علاقے کا دورہ کیا اور ہاں سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا‘‘۔
پوسٹ میں کہا گیا’’ جی او سی نے امن اور سلامتی کو یقینی بنانے میں ہمارے فوجیوں کی چوکسی اور لگن کی سراہنا کی‘‘۔