بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

عمر کی ’وعدہ خلافی‘

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-10-19
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آسان نسخہ !

ڈونالڈ ٹرمپ !

اب صاحب ہم یا آپ اتنے بھی احمق نہیںہو سکتے ہیں… بالکل بھی نہیں ہو سکتے ہیں جو ہماری سمجھ میں یہ نہیں آئے کہ الیکشن کے دوران کی گئیں باتیں … محض باتیں ہو تی ہیں کچھ اور نہیں ‘ بالکل بھی نہیں ۔یہ باتیں … الیکشن کے دوران یہ باتیں لوگوں کا دل بہلانے کیلئے کی جاتی ہیں… تاکہ وہ ان باتوںسے محظوظ ہو سکیں… کہ …کہ اگر سیاستدان ایسی باتیں نہ کریں تو… تو اللہ میاں کی قسم ان کے جلسوں میں کون آئے گا … کوئی بھی نہیں آئے گا ۔لوگ بھی جانتے ہیں کہ ان جلسوں میں کی جانے والی باتیں… یا بیشتر باتیں جھوٹی ہوتی ہیں…سو فیصد جھوٹی ‘ لیکن… لیکن لوگ ان باتوں کو سنتے ہیں… ایک کان سے سنتے ہیں اور… اور دوسرے کان سے نکال باہر کرتے ہیں… لیکن…لیکن حریف سیاسی جماعتیں‘اپوزیشن جماعتیں ایسا نہیں کرتی ہیں… بالکل بھی نہیں کرتی ہیں… وہ یاد رکھتی ہیں کہ کس نے کیا کہا تھا اور… اور وقت آنے پر ان باتوں کا بتنگڑا بنا دیتی ہیں… اس کے باوجود کہ وہ خود بھی اس کے مرتکب ہو چکی ہیں… مشکل سے عمر صاحب کو وزارت اعلیٰ کی کرسی مل گئی اور… اور ابھی جمعہ جمعہ ایک دن بھی نہیں ہو گیا ہے کہ… کہ ان کے سیاسی حریف تلواریں میان سے باہر نکال رہے ہیں… کہہ رہے ہیں کہ کابینہ کے پہلے اجلاس میں دفعہ ۳۷۰ کی واپسی پر قرار داد منظور نہ کرکے عمر عبداللہ نے اپنے وعدے سے انحراف کیا ہے… اول تو ہمیں معلوم نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے کہ عمر نے کب کابینہ کے پہلے اجلاس میں دفعہ کی بحالی کی قرار داد منظور کرنے کی بات کی تھی… دوم اگر انہوں نے ایسا ویسا کوئی وعدہ کیا بھی تھا تو… تووہ حکومت بنانے سے پہلے کیا ہو گا… الیکشن مہم کے دوران کیا ہو گا… اور الیکشن مہم کے دوران کیا ہوا کوئی بھی وعدہ … وعدہ نہیں ہو تا ہے…سچا وعدہ نہیں ہو تا ہے۔ کوئی بھی بات ‘ بات نہیں ہو تی ہے… سچی بات نہیں ہو تی ہے ۔یہ بات اپوزیشن جانتی ہے … اور اس لئے جانتی ہے کہ اس نے الیکشن کے دوران جو بھی وعدے کئے تھے‘ جو بھی باتیں کی تھیں… اقتدار میں آنے کی صورت میں وہ کون سا ان وعدوں اور باتوں کو پورا کرتی… بالکل بھی نہیں کرتی … پھر یہ عمر عبداللہ کے پیچھے ہاتھ دھو کر پیچھے کیوں پڑ گئی ہیں… ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مبارک گل عبوری اسپیکر مقرر‘21 اکتوبر کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی

Next Post

کانگریس، آخر بلی تھیلے سے باہر آہی گئی

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آسان نسخہ !

2025-05-14
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کانگریس، آخر بلی تھیلے سے باہر آہی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.