جموں/۱۵؍اکتوبر
جموں کشمیر میں حکومت کی تشکیل سے ایک دن پہلے کانگریس نے منگل کو جی اے میر کو قانون ساز پارٹی(سی ایل پی) کا لیڈر مقرر کیا۔
ایک حکم کے مطابق جی اے میر کو جموں و کشمیر کا نیا سی ایل پی لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔
کے سی وینو گوپال کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے ارکان کی متفقہ قرارداد کے بعد کانگریس صدر کو ایک نیا سی ایل پی لیڈر مقرر کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔
حالیہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے نیشنل کانفرنس کے ساتھ مل کر الیکشن لڑا اور ۶ نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ ان میں سے پانچ نشستیں کشمیر جبکہ ایک جموں صوبے میں ہے ۔
عمر عبداللہ کی قیادت میں نئی سرکار کل بدھ کو دن کے گیارہ بجے حلف اٹھا رہی ہے ۔