سرینگر//
جموں کشمیر حکومت نے نومنتخب وزیر اعلیٰ کی قیادت میں کل ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ (جی اے ڈی) کی جانب سے۱۵؍ اکتوبر کو جاری کردہ نوٹس کے مطابق یہ اجلاس ۱۶؍ اکتوبر (بدھ) سہ پہر۳ بجے سرینگر میں سول سیکریٹریٹ کی تیسری منزل پر واقع میٹنگ ہال میں ہوگا۔
اس سے پہلے دن کے ساڈھے گیارہ بجے عمر عبداللہ اور ان کے کابینہ وزراء حلف لیں گے ۔حلف برداری کی تقریب سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں منعقد ہو گی جس میں ملک بھر کے متعدد سیاسی لیڈروں کی شرکت بھی متوقع ہے ۔
عمرعبداللہ پہلی بار ۲۰۰۸ سے ۲۰۱۴ تک جموں کشمیرکے وزیر اعلیٰ رہے ہیں۔