کٹھوعہ/جموں//
جموں کشمیر کے کٹھوعہ علاقے میں اسمارٹ میٹر کی تنصیب کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں کے ایک گروپ کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے منگل کو معمولی لاٹھی چارج کیا۔
پولیس نے احتجاج کے سلسلے میں پانچ لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ کچھ خواتین سمیت لوگوں کا ایک گروپ کم معروف جن جاگرن منچ کے بینر تلے کٹھوعہ شہر میں جمع ہوا اور سڑک کو بلاک کرکے احتجاج کیا۔
پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے اور ٹریفک کی بحالی کو آسان بنانے کے لئے معمولی لاٹھی چارج کا سہارا لیا۔
کٹھوعہ میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر اسمارٹ میٹر کی تنصیب کے خلاف مظاہرہ کے دوران پانچ مظاہرین کو حراست میں لیا گیا تھا۔