جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

عدالت عظمیٰ کا ایل جی کے۵ممبران اسمبلی کو نامزد کرنے کے اختیار کو چیلنج دینے والی عرضی پر سماعت سے انکار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-15
in اہم ترین
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

نئی دہلی//
سپریم کورٹ نے مرکزی وزارت داخلہ کی سفارشات پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کو اسمبلی کے لیے پانچ ارکان نامزد کرنے کے اختیار کو چیلنج دینے والی عرضی پر سماعت کرنے سے پیر کو انکار کر دیا۔
جسٹس سنجیو کھنہ کی صدارت والی بنچ نے درخواست گزار کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی سے کہا کہ ہائی کورٹ جائیں۔
جسٹس سنجے کمار پر مشتمل بنچ نے یہ واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئین ہند کے آرٹیکل ۳۲ کے تحت دائر موجودہ عرضی پر غور کرنے اور درخواست گزار کو آئین ہند کے آرٹیکل۲۲۶ کے تحت رٹ پٹیشن کے ذریعہ دائرہ اختیاری ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی آزادی دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔
جموں کشمیر تنظیم نو ایکٹ ۲۰۱۹ اور جموں و کشمیر تنظیم نو ترمیمی ایکٹ ۲۰۱۳ کے مطابق تمام پانچ نامزد ارکان کو حکومت کی تشکیل میں ووٹنگ کا حق حاصل ہوگا۔
نامزد ارکان میں دو خواتین، دو کشمیری پنڈت بے گھر برادری سے ہوں گی، جن میں کم از کم ایک خاتون اور ایک مغربی پاکستان کے پناہ گزین شامل ہیں۔
جمعہ کو نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے سرینگر میں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔
۹۰رکنی اسمبلی میں نیشنل کانفرنس کے ۴۲؍ ارکان ہیں جبکہ اس کی حلیف کانگریس اور سی پی آئی ایم کے بالترتیب ۶؍اور ایک رکن ہے۔ بی جے پی کے پاس ۲۹، پی ڈی پی کے تین، عام آدمی پارٹی اور پیپلز کانفرنس کے پاس ایک ایک اور سات آزاد امیدوار ہیں۔
اسمبلی انتخاب جیتنے والے۷آزاد امیدواروں میں سے زیادہ تر نے نیشنل کانفرنس کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں پیارے لال شرما، ستیش شرما، محمد چودھری اکرم، ڈاکٹر رامیشور سنگھ اور مظفر اقبال خان شامل ہیں۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے واحد فاتح معراج ملک نے بھی کہا ہے کہ وہ نیشنل کانفرنس کی حمایت کریں گے۔
عبداللہ نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر کابینہ کا پہلا کام ریاست کا درجہ بحال کرنے کے لئے ایک قرارداد منظور کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کابینہ کا پہلا کام ہونا چاہئے کہ وہ ایک قرارداد منظور کرے جس میں مرکز سے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کے لئے کہا جائے۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ کو قرارداد کے ساتھ دہلی جانا چاہئے اور حکومت سے ہماری ریاست کا درجہ بحال کرنے کے لئے کہنا چاہئے۔
عمر عبداللہ نے اعتراف کیا کہ اس بات کے خدشات ہیں کہ یونین ٹریٹری سیٹ اپ میں حکومت کے پاس محدود اختیارات ہوسکتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بہت جلد لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کی جائیگی: رینا

Next Post

گریز آتشزدگی:محبوبہ کی انتظامیہ سے متاثرین کو فوری امداد کرنے کی اپیل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
کشمیر فائلز سے دو کمیونٹیز کے درمیان دوریاں مزید بڑھ جائیں گی/محبوبہ مفتی

گریز آتشزدگی:محبوبہ کی انتظامیہ سے متاثرین کو فوری امداد کرنے کی اپیل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.