جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

انوراگ ٹھاکر نے سائیکل کے عالمی دن پر ملک گیر پروگرام کا آغاز کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-03
in کھیل
A A
جموں و کشمیر میں میڈیا پر کوئی پابندی نہیں:ٹھاکر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

نئی دہلی//نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے سائیکل کے عالمی دن کے موقع پر میجر دھیان چند اسٹیڈیم، نئی دہلی میں مرکزی وزیر قانون و انصاف کرن رجیجو، ​​مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر منسکھ منڈاویہ، وزیر مملکت برائے خارجہ امور اور ثقافت محترمہ میناکشی لیکھی کی موجودگی میں ملک گیر پروگرام کا آغاز کیا۔ اس موقع پر سابق وزیر صحت اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر ہرش وردھن، رکن پارلیمنٹ منوج تیواری، ایم پی رمیش بدھوڑی، سکریٹری، یوتھ افیئر ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری سنجے کمار، اسپورٹس سکریٹری محترمہ سجاتا چترویدی اور وزارت کے دیگر افسران موجود تھے۔
ٹھاکر نے دہلی میں ایک سائیکل ریلی کی قیادت کی۔ یہاں ریلی دھیان چند اسٹیڈیم سے شروع ہوئی۔ ان کے ساتھ ریلی میں کئی وزراء اور اراکین پارلیمنٹ بھی شامل ہوئے۔ دہلی میں 7.5 کلومیٹر کی ریلی میں 1500 سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ این وائی کے ایس نے 75 مشہور مقامات سمیت 35 ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے دارالحکومتوں میں 100 سے زیادہ مقامات پر سائیکل ریلیوں کا اہتمام کیا ہے۔ اس دوران ہرایک ریلی میں 75شرکاء نے 7.5 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔
سائیکل ریلی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کرنے سے پہلے ٹھاکر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے ہندوستان کی آزادی کے 75ویں سال ہندوستان کے داخل ہونے پر ’ہیلدی انڈیا‘ کی حوصلہ افزائی کرنے کے عزم کے ساتھ پورے ملک میں سائیکل ریلیاں منعقد کرنے کا منفرد قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد لوگوں کو جسمانی طور پر فٹ رہنے کے لیے سائیکل چلانے کی عادت کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں شامل کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
انہوں نے کہا، “وزیر اعظم نریندر مودی کا ماننا ہے کہ ملک کے لوگوں کو فٹنس مہم میں شامل ہونا چاہئے۔ سائیکل کے عالمی دن کے موقع پر ہم یہ واضح پیغام دے رہے ہیں کہ ہر شخص کو سائیکلنگ کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔ سائیکلنگ آپ کو صحت مند رکھے گی اور صاف ہندوستان کی تعمیر میں مدد کرے گی۔
ٹھاکر نے کہا کہ سائیکل چلا کر فٹ انڈیا موومنٹ، کھیلو انڈیا موومنٹ، کلین انڈیا موومنٹ اورہیلدی انڈیا موومنٹ سب کو پورا کیا جا سکتا ہے۔ اس سے آلودگی کی سطح کو کم کیا جا سکتا ہے۔ سائیکل کے استعمال سے ہم نہ صرف خود کو صحت مند رکھتے ہیں بلکہ فٹ انڈیا کا پیغام بھی دیتے ہیں۔ منسکھ منڈاویہ، کرن رجیجو کی مثالیں دیتے ہوئے ٹھاکر نے کہا کہ ان وزراء نے ہمیشہ سائیکل کو نقل و حمل کے ذرائع کے طور پر استعمال کرکے اس کی حوصلہ افزائی کی اوردوسروں کوترغیب دی ہے۔
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے آزادی کا امرت مہوتسو انڈیا@75 تقریب کے حصے کے طور پر آج ملک بھر میں ورلڈ سائیکل ڈے کا اہتمام کیا ہے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاک ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا

Next Post

امت شاہ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

2025-05-08
کھیل

گجرات نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ممبئی کو تین وکٹوں سے شکست دی

2025-05-08
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

2025-05-08
کھیل

ویسٹ انڈیز نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

2025-05-07
کھیل

جسپریت بمراہ کو ان کے نشان سے دور رکھیں: GT کے لیے شین واٹسن کا حتمی چیلنج

2025-05-07
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبمن گل بہت مسابقتی کپتان ہیں: سائی سدھرسن نے جی ٹی کپتان کی تعریف کی

2025-05-07
کھیل

کوہلی: باؤچر نے بچپن میں مجھ پر سب سے زیادہ اثر ڈالا

2025-05-07
Next Post
دہلی میں کشمیر پر ایک اور اجلاس ہوگا

امت شاہ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.