ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’جموںکشمیر کو متحد کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہو گی ‘

نفرتوں کو مٹاکرجموں خطے کو محسوس کرائیں گے کہ نیشنل کانفرنس ان کی دشمن نہیں ہے :فاروق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-13
in اہم ترین
A A
’ہم نے کبھی پاکستانی ایجنڈا نافذ نہیں کیا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

’بے روز گاری ایک بڑا مسئلہ ہے‘ سرکاری دفاتر میں اسامیاں ہیں جنہیں پر کرنے کیلئے نوجوان تیار ہیں‘
سرینگر//
جموں کشمیر نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ‘ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ کشمیر اور جموں کو متحد کرنانئی حکومت کی ترجیح ہو گی ۔
ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ حالیہ اسمبلی الیکشن کے دوران جن نفرتوں کو پیدا کیا گیا ‘ انہیں ختم کیا جائیگا ۔
این سی صدر نے آج شام سرینگر میں دسہرہ تہوار میں کشمیری پنڈتوں کے ساتھ منایاجس دوران انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کی ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت کی پہلی ترجیح جموں اور کشمیر کو متحدہ کرنا ہوگی اور نفرتوں کو دور کرنا ہے جن کو اس الیکشن میں دھکیل دیا گیا ہے ۔
فاروق نے کہا کہ جموں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہا’’ان کو بھی محسوس ہونے دیں گے این سی کی حکومت ان کی دشمن نہیں ہے ۔ہم بھارتی ہیں ہم یہاں سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نئی حکومت سب کو سیاسی طور پر با اختیار کرے گی، چاہے وہ کشمیری ہوں‘ پنڈت ہوں‘سکھ ہو یا ڈوگرہ ۔ان کاکہنا والے تھا’’جو بھی جموں کشمیر کا رہنے والا ہو اس کو با اختیار کیا جائیگا ۔ہم نے کبھی فرق نہیں کیا ۔میں نے آج تک کبھی فرق نہیں کیا ۔نہ میرے باپ نے کیا۔جب قبائیلی آئے تھے تو بچانے والا کون تھا ؟ شیخ محمد عبداللہ اور این سی تھی ۔یہ لوگ بھول رہے ہیں ‘‘۔
ریاستی درجے کی بحالی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں این سی صدر کاکہنا تھا’’یہ پہلے ہی ہمارے ایجنڈا پر ہے اور ہم درخواست کرتے آئے ہیں کہ اسے بحال کیا جائے تاکہ ریاست کو چلایا جا سکے اور ہم اپنے کام پر لگ جائیں ‘‘۔
ایل جی انتظامیہ کی طرف سے بھرتی قوانین میں ترامیم کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں فاروق کاکہنا تھا’’سب سے بڑی مصیبت جویہاں ہے وہ بے روز گاری ہے ۔اس حوالے سے حالت زبردست خراب ہے ۔ہمارے یہاں سرکاری دفاتر میں عملے کی کمی ہے ۔ڈاکٹروں کی کمی ہے‘ نرسوں کی کمی ہے ۔نیم طبی عملے کی کمی ہے‘ اساتذہ کی کمی ہے۔ہر چیز میںکمی ہے ۔اور ہمارے پاس بچے تیار ہیںجو ان کمیوں کو دور کر سکتے ہیں ‘‘۔
کابینہ میں کون شامل ہو گا؟ یہ پوچھنے پر فاروق عبداللہ نے کہا ’’یہ میں نہیں کہہ سکتا ۔جس دن حلف برداری کی تقریب ہو گی ‘ وہ(وزراء) آپ کے سامنے آئیں گے ‘‘۔
حلف برداری کی تقریب میں سونیا گاندھی اور انڈیا ایلائنس کے دوسرے لیڈروں کی شرکت کے بارے سابق وزیر اعلیٰ کاکہنا تھا’’ان کو دعوت نامے جائیں گے ۔ضرور جائیں گے لیکن پہلے پتہ تو چلے کہ حلف برداری کی تقریب کس دن ہو گی ۔کیوں کہ پہلے یہاں پر صدر راج ختم کرنا ہے ۔پھر اس کے بعد آگے کی شروعات ہو گی ۔جس دن ہمیں تاریخ معلوم ہو جائیگی ‘ ہم انہیں یہاں بلائیں گے‘‘ ۔
فاروق نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کی وطن واپسی کا وقت آگیا ہے۔ ہم نہ صرف ان کیلئے بلکہ جموں کے لوگوں کے لئے بھی تمام ضروری قدم اٹھائیں گے‘‘۔انہوں نے کہا کہ آنے والی سرکار کی جانب سے اس ضمن میں پہل ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف پنڈتوں بلکہ جموں کے لوگوں کا بھی سوچتے ہیں ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کابینہ کی پہلی میٹنگ میں ہی ریاستی درجے کی بحالی کی قرار داد منظور کیا جائے:اے پی یو ایم

Next Post

جموں و کشمیر کے ۹۰ نو منتخب ایم ایل اے میں سے ۷۰ فیصد سے زیادہ گریجویٹ ہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
لوک سبھا انتخابات کے امیدواروں میں خواتین کی تعداد۱۰ فیصد سے بھی کم ہے: اے ڈی آر

جموں و کشمیر کے ۹۰ نو منتخب ایم ایل اے میں سے ۷۰ فیصد سے زیادہ گریجویٹ ہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.