کشتواڑ//
جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں متعدد مذہبی مقامات پر چوریوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ چار مساجد اور دو مندروں میں رکھے گئے عطیات کے ڈبے ۲۰؍ اور۲۱ ستمبر کی درمیانی رات کو دور دراز داچھن کے مختلف گاؤوں سے چوری ہوگئے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا، خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے چوری وں میں ملوث گینگ کا پردہ فاش کیا اور تینوں مجرموں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کے قبضے سے چوری شدہ سامان اور کیش چیسٹ توڑنے کے لیے استعمال ہونے والے اوزار برآمد کیے گئے ہیں۔









