ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’لوگوں نے مضبوط حکومت کیلئے ایلائنس کو ووٹ دیا ‘

پی ڈی پی تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی :محبوبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-09
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

سرینگر//
پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے ایک مضبوط حکومت اور بی جے پی کو دور رکھنے کیلئے نیشنل کانفرنس،کانگریس الائنس کو ووٹ دیا۔
محبوبہ نے کہا’’میں جموں وکشمیر کے لوگوں کو مبارکباد دیتی ہوں جنہوں نے ایک مضبوط حکومت کے لئے ووٹ دیا‘‘۔
پی ڈی پی صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
محبوبہ نے کہا’’میں جموں وکشمیر کے لوگوں کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں جنہوں نے ایک مضبوط حکومت کو ووٹ دیا جموں وکشمیر کے لوگوں کو بہت مشکلات کا سامنا ہے جن کو دور کرنے کیلئے ایک مضبوط حکومت بہت ضروری تھی‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا’’میں ان لوگوں کی بھی شکر گذار ہوں جنہوں نے پی ڈی پی کو ووٹ دئے ان سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ ہمت نہ ہاریں ‘‘۔محبوبہ مفتی نے کہا’’اگر فریکچرڈ منڈیٹ آتا تو اس میں گڑ بڑ کرنے کا ایک موقع تھا یکطرفہ منڈیٹ آتا تو اتھل پتھل ہوتی‘‘۔
پی ڈی پی کی کم سیٹیں حاصل کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا’’الیکشن میں اتار چڑھائو ہوتے رہتے ہیں ہمیں لوگوں کے جذبات کی قدر کرنی چاہئے ‘‘۔ان کا کہنا تھا’’لوگوں کو لگا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس الائنس ان کو ایک مضبوط حکومت دے سکتے ہیں اور بی جے پی کو دور رکھ سکتے ہیں جس کی بنا پر لوگوں نے ان کو ووٹ دیا‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جموںکشمیر کے لوگ مبارکبادی کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ایک معلق اسمبلی کو نہیں چنا۔پی ڈی پی کا الائنس کو سپورٹ دینے پر انہوں نے کہا’’مجھے پہلے ہی لگتا تھا کہ نیشنل کانفرنس ،کانگریس الائنس پچاس سیٹوں تک پہنچے گا لہذا ان کو کسی کی ضرورت نہیں پڑے گی اور یہ بات میں نے ان کے لیڈوروں کو بھی بتائی تھی‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ اس منڈیٹ سے مرکزی سرکار کو یہ پیغام ہوا ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگ عقلمند ہیں اور وہ مرکزی سرکار کو توڑ پھوڑ کرنے کا موقع نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اب جو سرکار بنے گی اس سے لوگوں کی کافی توقعات وابستہ ہیں امید ہے کہ سرکار ان توقعات پر کھرا اترنے کی کوشش کرے گی۔
ایک سوال کے جواب میں محبوبہ مفتی نے کہا’’مجھے لگتا ہے یہ پی ڈی پی کا باقی تمام جماعتوں کے ساتھ مقابلہ تھا، اگر پی ڈی پی کو کم سیٹیں ملی ہیں اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ پی ڈی پی پست ہوئی ہے بلکہ پی ڈی پی کے ساتھ تمام مخالف امید واروں یہاں تک سابق وزیر اعلیٰ کو بھی کانٹے کا ٹکر رہا‘‘۔
محبوبہ نے کہا کہ پی ڈی پی واحد وہ جماعت ہے جس کے پاس ایک ایجنڈا ہے جو شاید کسی دوسری جماعت کے پاس نہیں ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر کو پانچ ممبروں کو نامزد کرنے کا اختیار ہونے پر پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا’’میں سمجھتی ہوں کہ یہ غیر آئینی ہے جموں وکشمیر کے لوگوں نے عقلمندی سے کام لیا اگر فریکچرڈ منڈیٹ آتا تو یہ پانچ ممبر رلی ونٹ ہوجاتے اور یہاں بی جے پی کی سرکار بن جاتی‘‘۔
پی ڈی پی صدر نے کہا کہ ہم ایک تعمیری اپوزیشن کا رول کریں گے ۔
ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر اعلیٰ نے کہا’’میرا چنائو نہ لڑنا کوئی مسئلہ نہیں ہے میں ایک طاقتور وزیر اعلیٰ رہی ہوں جس نے بی جے پی کے دو طاقتور وزیروں کو ڈراپ کیا حریت کو بات چیت کرنے کے لئے خط لکھا‘‘۔
التجا مفتی کے ہارنے کے متعلق انہوں نے کہا’’وہ مجھ سے زیادہ اچھی لڑنے والی ہیں‘‘۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ نئی دلی کو اس منڈیٹ سے سبق حاصل کرنا چاہئے کہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس الائنس کو منڈیٹ دیا ہے ۔انہوں نے کہا’’مرکز کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے اگر ایسا کیا گیا تو اس کے انتہائی تباہ کن نتائج بر آمد ہوسکتے ہیں‘‘۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی طرف عمر عبداللہ کو اگلا وزیر اعلیٰ قرار دینے پر انہوں نے کہا’’یہ اچھی بات ہے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوسف تاریگامی کی کولگام سیٹ پر لگاتار پانچویں جیت درج

Next Post

بی جے پی کیخلاف بر سر جنگ لیڈروںکو لوگوں نے نوازا:میر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
پردیس کانگریس کمیٹی کے نئے صدر کا انتخاب

بی جے پی کیخلاف بر سر جنگ لیڈروںکو لوگوں نے نوازا:میر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.