جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’امید ہے بڑی قوتیں تیسری عالمی جنگ نہیں ہونے دیں گی‘

دونوں طرف لوگ مر رہے ہیں‘انسانیت مر چکی ہے:فاروق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-03
in اہم ترین
A A
جموں کشمیر کے انتخابات’دھرم‘ نہیں ’کرم‘ کے بارے میں ہیں: فاروق عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے بدھ کے روز امن کی ضرورت پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ دنیا کی بڑی طاقتیں اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ کوئی تیسری عالمی جنگ نہ ہو۔
مجھے امید ہے کہ دنیا کی بڑی طاقتیں اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ تیسری عالمی جنگ نہ ہو۔ دونوں طرف لوگ مر رہے ہیں۔ انسانیت مر چکی ہے۔ روس اور یوکرین کی جنگ بھی جاری ہے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ خدا انسانیت کو واپس لائے۔
مغربی ایشیا میں کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب ایران نے اسرائیل کے اہداف کی جانب تقریبا ً۲۰۰ بیلسٹک میزائل داغے۔ اس کے بعد ، امریکی فوج نے اس حملے کے خلاف اسرائیل کا دفاع کرنے میں مدد کے لئے اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کے ساتھ قریبی تعاون کیا۔
سابق وزیر اعلی نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات جیتنے کا اعتماد بھی ظاہر کیا اور کہا کہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس کا اتحاد جموں و کشمیر میں حکومت بنائے گا۔
ڈاکٹر فاروق نے اسمبلی الیکشن کیلئے پولنگ عمل کا اختتام خوش اسلوبی کیساتھ اختتام پذیر پہنچنے پر تمام رائے دہندگان کی طرف سے ایک بار پھر جمہوریت میں اپنے پختہ یقین کو ظاہر کرنے پر خراج تحسین ادا کیا ہے ۔
ڈاکٹر فاروق نے اپنے پیغام میں کہا ’’پولنگ عمل خوش اسلوبی کیساتھ اختتام کو پہنچاہے ، میں اس لمحے پر ہر ایک ووٹر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے اپنا ووٹ ڈالنے اور اپنی آواز سنانے کے لئے وقت نکالا اور ایک بار پھر جمہوری عمل میں اپنے اعتماد کا اظہار کیا‘‘۔
نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا’’ آپ کی فعال شرکت کی وجہ سے جمہوریت پروان چڑھتی ہے ‘ اور آپ کا ووٹ ہمارے مشترکہ اقدار کی مضبوطی اور بہتر مستقبل کے عزم کا ثبوت ہے ‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ کے مطابق جمہوری عمل میں بھاری عوامی شرکت یہ مضبوط پیغام ہے کہ جموں کشمیر کے عوام نے ہمیشہ جمہوریت میں اپنا یقین رکھا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمیں گذشتہ۶برس سے ایک جمہوری نظام کی چکی میں پسا گیا۔
این سی صدر نے مزید کہا’’میں پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کی ناقابل یقین محنت اور لگن کا بھی اعتراف اور تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مہم کے دوران اپنا قیمتی وقت، توانائی اور غیر متزلزل جذبہ وقف کیا ہے ‘‘۔
ڈاکٹر فاروق کاکہنا تھا’’آپ کی محنت، لگن اور انتھک عزم کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ آپ کی لگن ہم سب کو یاد دلاتی ہے کہ حقیقی تبدیلی ان لوگوں کی طرف سے یقینی بنائی جاسکتی ہے جو اپنے سماج اور لوگوں کا بہت خیال رکھتے ہیں ‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ابھی پولنگ عمل ختم ہوا ہے ،لیکن ہمارا کام جاری ہے ۔’’ ایک ساتھ مل کر، ہم کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے اور سب کے لئے ایک روشن، خوشحال ، فارغ البال اور پُرامن مستقبل بنانے کی کوشش کرتے رہیں گے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹونگا کے نیافو شہر سے 156 کلومیٹر دور 6.6 شدت کا زلزلہ

Next Post

بی جے پی کے سرنکوٹ میں امیدوارمشتاق بخاری انتقال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
بی جے پی کے سرنکوٹ میں امیدوارمشتاق بخاری انتقال

بی جے پی کے سرنکوٹ میں امیدوارمشتاق بخاری انتقال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.