منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

الیکشن ختم ‘خواب دیکھناشروع

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-10-02
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

چلئے اللہ میاں کا شکر ہے کہ جموں کشمیر میں الیکشن… اسمبلی الیکشن مکمل ہو گئے … امید کر سکتے ہیں کہ کشمیر میں گزشتہ دس برسوں سے جمہوریت کی بھٹکتی آتما کو اب قرار آئیگا ‘ سکون ملے گا … اور سو فیصد ملے گا ۔اور کن کن کو قرار آئے گا ‘ یہ الیکشن کن کو بے قرار کرے گا … یہ ہم نہیں جانتے ہیں… اس لئے نہیں جانتے ہیں کہ جو بھی ا لیکشن لڑ رہا ہے …وہ جیت کا دعویٰ کررہا ہے… وہ بھی جیت کا دعویٰ کررہے ہیں‘جنہیں کل تک یہ یقین نہیںتھا کہ آیا ان کے کاغذات نامزدگی قبول کئے جائیں گے ۔ لیکن صاحب کیا کیجئے گا کہ… کہ آپ کسی کو سپنے دیکھنے سے نہیں روک سکتے ہیں… بالکل بھی نہیں روک سکتے ہیں… کہ خواب دیکھنا مفت ہے ۔اس لئے سبھی خواب دیکھ رہے ہیں اور… اور یہ بھی حقیقت ہے کہ اب سبھی سیاستدانوں کے پاس ۸؍ اکتوبر تک وقت ہی وقت ہے… اس لئے یہ سپنے دیکھ رہے ہیں‘دیکھ سکتے ہیں… بی جے پی نے تو… تو سب سے پہلے خواب دیکھنا شروع کیا … اور … اور خواب میں یہ ‘یہ دیکھتی ہے کہ اسے جموں کشمیر میں مکمل اکثریت مل جاتی ہے…اسے حکومت بنانے کیلئے کسی اور کی مدد کی ضرورت نہیں پڑے گی… بی جے پی شوق سے خواب دیکھے… لیکن…لیکن وہ اس بات کو دھیان میں رکھے کہ اس نے ایسا ہی خواب حالیہ لوک سبھا الیکشن میں بھی دیکھا تھا… پھر کیا ہوا ہم سب جانتے ہیں… خواب اپنی میڈم جی… میڈم محبوبہ جی بھی دیکھ رہی ہیں… کنگ میکر ہونے کا خواب …اور اپنے رشید صاحب… انجینئر رشید صاحب بھی… البتہ ان کے اور میڈم جی کے خواب میں ایک ہی فرق ہے اور وہ یہ کہ انجینئر صاحب کنگ میکر نہیں بلکہ سیدھا کنگ… باد شاہ بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں… رہے اپنے عمر صاحب تو… تو لگتا ہے کہ لوک سبھا الیکشن کی ہار نے ا نہیں ایک بڑا سبق سکھادیا ہے … اور وہ سبق یہ ہے کہ جب تک نتائج نہ آئیں خاموشی سے انتظار کیجئے کہ… کہ الیکشن میںاگر کوئی بات حقیقت رکھتی ہے‘معنی رکھتی ہے تو…وہ خواب ہیں اور نہ ایگزٹ پول …بلکہ نتائج ہی حقیقت رکھتے ہیں… اور…اور اپنے گورے گورے بانکے چھورے بھی اس بات کو مان رہے ہیں… مان کے چل رہے ہیں… لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ عمر صاحب خواب نہیں دیکھ رہے ہوں گے… یقینا وہ بھی خواب دیکھ رہے ہوں گے… لیکن… لیکن یہ خواب وہ خود تک محدود رکھ رہے ہیں… کسی کے ساتھ شیئر نہیں کررہے ہیں…شیئر کرنے سے ڈر رہے ہیں۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آخری مرحلے کی ووٹنگ مکمل :ووٹنگ کی شرح ۶۶فیصد:ای سی آئی

Next Post

الیکشن سے وابستہ عوام کی حساسیت 

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

الیکشن سے وابستہ عوام کی حساسیت 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.