بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-15
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

جموں کشمیر میں لوگوں کو مساوات کا حق ملا ‘ نظام بہتر ہوا :سیتارمن
نئی دہلی/۱۴مارچ
وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں کہا کہ جموں وکشمیرمیں آئین کے آرٹیکل ۳۷۰کی منسوخی کے بعد تمام شہریوں کو مساوات کا حق ملا ہے اور نظام بہتر ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت مرکز کے زیر انتظام علاقے کی تیزی سے ترقی کیلئے کوشاں ہے ۔
سیتا رمن نے آج یہاں لوک سبھا میں جموں و کشمیربجٹ ۲۰۲۳۔۲۰۲۲‘ زرمطالبات اور۲۲۔۲۰۲۱کے ضمنی مطالبات پر بحث کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس کے بعد صوتی ووٹ سے اسے منظور کر لیا۔
وزیر خزانہ نے بحث میں اپوزیشن کے متعدد ارکان کی جانب سے۳۷۰کے حوالے سے کئے گئے تبصروں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ۳۷۰کی منسوخی کے بعد مرکزی حکومت کے۸۹۰قوانین جموں و کشمیر میں نافذ ہوئے ہیں ۔ انسانی حقوق کمیشن، خواتین کمیشن، درجہ فہرست ذات اور قبائل کمیشن تشکیل دیے گئے ۔ والمیکی برادری، گجر، بکروال وغیرہ برادریوں کو ان کے حقوق ملے ہیں۔
ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے آئین کو جموں کشمیر میں نافذ کیا گیا ہے ۔ ریاست کے کچھ پرانے قوانین کو ہٹا کر اور کچھ میں ترمیم کر کے مساوات کے حق کو یقینی بنایا گیا ۔ پنچایتی راج کو بااختیار بنایا گیا۔
سیتا رمن نے کہا کہ جموں و کشمیر میں۲۰۱۹سے پہلے تقرریوں میں کوئی شفافیت نہیں تھی اور لوگوں کو من مانی طریقے سے نوکریاں دی جاتی تھیں اور حقیقت میں مستحق عام لوگوں کو نوکریاں نہیں مل رہی تھیں ۔ لیکن اب آرٹیکل ۳۷۰کے خاتمے کے بعد شفاف عمل کے ذریعے تمام مستحق افراد کو یکساں مواقع فراہم کر کے نوکریاں دی جا رہی ہیں ۔ ڈیڑھ سال میں ۱۱ہزار آسامیاں شفافیت سے پُر کی گئیں ۔ جے اینڈ کے بینک میں۱۸۵۰تقرریاں کی گئی ہیں۔ ایک لاکھ۳۷ہزار۸۷۰؍افراد کو خود روزگار کے لیے تربیت دی گئی ہے ۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ اکتوبر۲۰۲۱سے جنوری ۲۰۲۲کے درمیان۵۰لاکھ۳۳ہزار۹۶۶سیاحوں نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کا دورہ کیا ۔ دسمبر۲۰۲۱میں ایک لاکھ۴۳ہزار سیاح وادی میں آئے ۔
صنعتی ترقی کے معاملے میں ۴۴ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں ۔ وادی کشمیر میں پانچ ہزار کروڑ روپے اور جموں خطے میں نو ہزار کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں ۔ انہوں نے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات، پتھراؤ کے واقعات، دراندازی کے واقعات میں بھی نمایاں کمی آئی ہے ۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے لیے بجٹ میں صرف دس فیصد کا التزام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے معاملے میں جموں و کشمیر اب ملک میں ۱۲ویں کے بجائے چوتھے نمبر پر آ گیا ہے ۔ کٹرا تا بانہال ریلوے لنک کا کام اس سال ستمبر تک مکمل ہو جائے گا۔
کشمیری پنڈتوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ۱۰۲۵ٹرانزٹ گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور۱۴۸۸ زیر تعمیر ہیں جبکہ۲۷۴۴مکانات تعمیر کیے جانے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ۴۶۷۸پنڈتوں کو نوکریاں دی گئی ہیں اور ان کے کنبے آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کیپٹل ایکسپنڈیچرمیں اضافہ کیا گیا ہے اور آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت پوری آبادی کو ہیلتھ انشورنس کور دیا گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چھٹی پر آئے فوجی جوانوں کی ہلاکتوں کو روکنا لوگوں کی اجتماعی ذمہ داری:پانڈے

Next Post

۴۲ء۱لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
اینٹی کرپشن بیورو نے حلقہ پٹواری برین نشاط اور چوکیدار کو رنگے ہاتھوں دھر لیا
اہم ترین

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں بھرتی عمل میں بے ضابطگیاں

2025-07-02
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
اہم ترین

ایل جی سنہا کا دہشت گردی کے متاثرین کے کیسوں کو دوبارہ کھولنے کی ہدایت

2025-07-02
سنہا آج یاتریوں کو جموں سے روانہ کریں گے
اہم ترین

سنہا آج یاتریوں کو جموں سے روانہ کریں گے

2025-07-02
عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
Next Post
۴۲ء۱لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش

۴۲ء۱لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.