جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بی جے پی کے پراکسی امیدواروں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت:عمر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-21
in اہم ترین
A A
ای ڈی نے مجھ پر کوئی الزام عائد نہیں کیا ‘عمرعبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

جموں//
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر‘ عمر عبداللہ نے جمعے کے روز کہا کہ دس سال کے عرصے کے بعد جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا انعقاد ہورہاہے اور پہلے مرحلہ کی ووٹنگ بھی اختتام پذیر ہوئی اور اس مرحلے سے جو رپورٹیں موصول ہورہی ہیں اس میں بیشتر نشستوں پر نیشنل کانفرنس کے اُمیدوارں نے جیت درج کی ہے ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہاکہ رہی بات دوسرے اور تیسرے مرحلے کی تو نیشنل کانفرنس ان میں بھی بہترین کارگردی کا مظاہرہ کرکے یہاں ایک دہائی سے جاری بھاجپا کی سربراہی والی بدانتظامی کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے ۔
ان باتوں کا اظہار این سی نائب صدر نے پیر پنچال کے مینڈھر اور کوٹرنکہ میں چناوی ریلیوں سے خطاب کے دوران کیا۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ گذشتہ۱۰سال میں یہاں بہت کچھ بدلا، جب پچھلی بار میں مینڈھر میں اسمبلی انتخابات کیلئے مہم چلانے کیلئے آیا تھا، تب جموں وکشمیر کو خصوصی پوزیشن حاصل تھی، یہ ایک مکمل ریاست تھی، لداخ ہمارے ساتھ تھا، ہمارا پنا پرچم اور اپنا آئین تھا لیکن اس عرصے کے دوران ہم سے تمام حقوق غیر جمہوری اور غیر آئینی طور پر چھینے گئے ۔
این سی نائب صدر نے کہا کہ ہم مشکل دور سے گزرتے ہوئے الیکشن لڑنے کا کام کررہے ہیں لیکن کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو تبدیل نہیں ہوسکتی، کوئی ایسا اقدام نہیں ہے جسے بدلا نہیں جاسکتا ہے ،جو ہمارے ساتھ۵؍اگست۲۰۱۹کو ہوا، وہ اللہ تعلیٰ کی طرف سے کوئی فرمان نہیں تھا، وہ دلی نے ہمارے خلاف سازش رچائی۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ کل یہاں وزیر داخلہ امیت شاہ جی آنے والے ہیں، وہ یہاں آکر تین خاندانوں کیخلاف زہر افشائی کرکے نکل جائیں گے ، وہ کہیں گے کہ نیشنل کانفرنس والے ریزرویشن کو ختم کرناچاہتے ہیں کیونکہ جھوٹ کے سوا ان بی جے پی والوں کے پاس کچھ نہیں ہے ،لیکن ہم اُن سے سوال کرتے ہیں کہ اگر آپ نے دفعہ۳۷۰کو ختم کیا تو اس کا یہاں کے عوام کو کیا فائدہ پہنچا؟
ان کے مطابق گذشتہ۱۰سال سے تو جموں وکشمیر پر براہ راست بھاجپاکی حکومت جاری ہے ، ہمیں اس ڈبل انجن سرکاری کا کیا فائدہ پہنچا؟۲۰۱۴میں پہلے بی جے پی نے مفتی محمد سعید کیساتھ حکومت بنائی پھر جب وہ وفات پاگئے تو محبوبہ مفتی کیساتھ حکمرانی کی اور جب۲۰۱۸میں اُن کی حکومت کو چلتا کیا پہلے ستیہ پال ملک، پھر مرمو صاحب ہوں اور اب منوج سنہا صاحب یہاں بھاجپا کے کہنے پر حکمرانی کررہے ہیں۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ بھاجپا اور اس کے پراکسیوں ووٹ ڈالنے سے پہلے اپنے ذہنوں میں ملک کی باقی ریاستوں میں مسلمانوں کے ساتھ ہورہے سلوک کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ۔ ’’کیا ہم بھول جائیں گے کہ مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہاہے ، کس طرح سے یو پی میں مسجدوں اور درسگاہوں پر تالے چڑھائے جارہے ہیں اور بلڈوزر چلائے جارہے ہیں‘‘۔
این سی نائب صدر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نیشنل کانفرنس کے اُمیدواروں کو کامیاب بنائیں اور اپنی اس آبائی جماعت کو اپنی خدمت کرنے کا موقع فراہم کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیشنل کانفرنس کی وجہ سے کشمیر کو متنازعہ‘ قرار دیا گیا ‘ریڈی کا الزام

Next Post

کانگریس کے اندر حب الوطنی دم توڑ چکی ہے :مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘
اہم ترین

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

2025-05-15
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

2025-05-15
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

2025-05-15
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
Next Post
میرے منصوبوں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے:وزیر اعظم مودی

کانگریس کے اندر حب الوطنی دم توڑ چکی ہے :مودی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.