ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کشتواڑ میں ملی ٹنٹوں کے ساتھ جھڑپ میں ۴ فوجی زخمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-14
in مقامی خبریں
A A
کٹھوعہ میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک جنگجو ہلاک

encounter

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر//
جموں کشمیر کے کشتواڑ میں ملی ٹنٹوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران چار فوجی زخمی ہوگئے۔ کٹھوعہ میں ایک اور تصادم میں رائزنگ اسٹار کور کے جوانوں نے دو ملی ٹنٹوں کو مار گرایا۔
فوج نے ایک بیان میں کہا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ کشتواڑ کے چھاترو میں ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا۔ساڈھے تین بجے ملی ٹنٹوں سے رابطہ قائم کیا گیا۔ فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں فوج کے چار اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ آپریشن جاری ہے۔
کشتواڑ کے چھاترو میں فائرنگ کا تبادلہ اس وقت شروع ہوا جب سکیورٹی فورسز نے علاقے میں آپریشن شروع کیا۔ وائٹ نائٹ کور نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مقابلہ اب بھی جاری ہے۔
این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشتواڑ میں انکاؤنٹر میں شامل وہی ملی ٹنٹ جولائی میں ڈوڈہ میں ایک اور انکاؤنٹر سے جڑے ہوئے ہیں ، جب کارروائی میں ایک افسر سمیت چار فوجی مارے گئے تھے۔
یہ جھڑپیں وادی چناب کے ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن اضلاع کے آٹھ اسمبلی حلقوں کے علاوہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں اور کولگام کی۱۶ نشستوں پر ۱۸ستمبر کو ووٹنگ سے چند دن پہلے ہوئی تھیں۔
جموں، کٹھوعہ اور سانبا اضلاع میں بالترتیب دوسرے اور تیسرے مرحلے میں بالترتیب ۲۵ ستمبر اور یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ملی ٹنٹوں کے ساتھ گولیوں کے مختصر تبادلے کے بعد ایک کمیں گاہ کا پردہ فاش کرکے اسلحہ بر آمد کیا۔
ایک پولیس ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی انجام دیتے ہوئے پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعہ کی علی الصبح سرنکوٹ کے چمارڈ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
ترجمان نے کہا’’جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم ایک مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے دہشت گردوں نے اس پر فائرنگ شروع کردی‘‘۔
بیان میں کہا گیا’’جوانوں نے گرچہ فائرنگ کا بھر پور جواب دیا تاہم دہشت گرد گھنے جنگلوں کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں محاصرے کو مزید سخت کرنے کے لئے فورسز کی مزید کمک کو طلب کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ تلاشی کے دوران ایک کمیں گاہ کا پردہ فاش کیا گیا اور اسلحہ، کھانے پینے کی چیزیں اور کچھ قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا۔
پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فوجی سربراہ کی سرینگر میں ایل جی سنہا سے ملاقات 

Next Post

جنسی زیادتی معاملہ: انڈین ائیر فورس ونگ کمانڈر کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
Next Post
ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی

جنسی زیادتی معاملہ: انڈین ائیر فورس ونگ کمانڈر کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.