جموں/۱۱ ستمبر
جموں کشمیر کے اودھم پور ضلع کے بسنت گڑھ کے بالائی علاقوں میں بدھ کے روز سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان تصادم ہوا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ یہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب ملی ٹنٹوں کے ایک گروپ کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کے پہلے پیرا کے دستے پولیس کے ساتھ کھنڈارا چوٹی پر پہنچے۔
چھپے ہوئے ملی ٹنٹوں نے دوپہر 12 بج کر 50 منٹ پر تلاشی ٹیموں پر فائرنگ کی جس کا سیکورٹی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کےلئے جنگلاتی علاقے میں کمک بھیج دی گئی ہے۔
اس دوران حکومت ہند کی وزارت داخلہ نے نلن پربھات کو جموں و کشمیر کےلئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (آپریشنز اینڈ سکیورٹی) نامزد کیا ہے۔ ان کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور 30 ستمبر 2024 تک جاری رہے گی۔