بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کانگریس، نیشنل کانفرنس الائنس مضبوط ہے : اے آئی سی سی ترجمان ڈاکٹر شکیل احمد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-10
in تازہ تریں
A A
کانگریس اور نیشنل کانفرنس میں انتخابی گٹھ جو ڑ کا معاہدہ طے 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۱۰ستمبر

آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے ترجمان ڈاکٹر شکیل احمد کا کہنا ہے کہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے درمیان الائنس مضبوطی کے ساتھ عوام کے بیچ میں ہے ۔

متعلقہ

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

احمد نے ساتھ ہی کہا کہ عوام کے بیچ میں جو الائنس ہوتا ہے تو اگر اس میں کوئی پھوٹ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے تو لوگ اس کو رد کرتے ہیں۔

بتادیں کہ کانگریسی ترجمان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب کانگریس لیڈر وقار رسول کے ایک الیکشن ریلی سے خطاب کے دوران نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کو ہدف تنقید بنانے پر کانگریس ، نیشنل کانفرنس الائنس میں پھوٹ پڑنے کے آثار ظاہر ہوئے تھے ۔

کانگریسی ترجمان نے منگل کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا”ہمارا الائنس مضبوطی سے عوام کے بیچ میں ہے اور جو الائنس عوام کے بیچ ہوتا ہے تو اگر کوئی فرد اس الائنس میں پھوٹ میں ڈالنے کی کوشش کرتا ہے تو لوگ اس کی بات کو نہیں سنتے ہیں“۔

ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا”بہت سے ایسے عناصر ہوتے ہیں خواہ نیشنل کانفرنس کی طرف سے ہوں یا ہماری طرف سے ،ہم اس کی مذمت کرتے ہیں“۔ان کا کہنا تھا” الائنس ہونے کے بعد تمام گفتگو ختم ہوتی ہے “۔انہوں نے کہا کہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس دونوں سنجیدہ پارٹیاں ہیں اور سنجیدگی سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔

جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کانگریسی ترجمان نے کہا کہ تاریخ میں کھبی ایسا نہیں ہوا ہے کہ ریاستی درجہ چھینا گیا ہو بلکہ ریاست کا درجہ دیا جاتا ہے ۔

احمد نے کہا”ہمیں جموںکشمیر کے ریاستی درجے کی لڑائی بھی لڑنی ہے ،ریاستی درجہ ہٹانے کے بعد یہاں باہر کے لوگوں کو ٹھیکے دئے جا رہے ہیں“۔ان کا کہنا تھا”جموں وکشمیر کے لوگ سرکار کی پالیسیوں سے خوش نہیں ہیں تاہم اب انہیں ایک ایسی سرکار چننے کا موقع ملا ہے جو جواب دہ ہو“۔

بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس ترجمان نے کہا کہ اس جماعت کے منشور میں لوگوں کی ترقی کے لئے کوئی نقشہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا”یہ جماعت گذشتہ دس برسوں سے چل رہی ہے اور اس دوران لوگوں کو کوئی راحت نہیں ملی ہے بلکہ لوگوں کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں“۔

کانگریس کے ترجمان کا کہنا تھا”ان دس برسوں کے دوران جموں وکشمیر میں بے روز گاری بڑھ گئی ہے اور یہ ملک میں بے روزگاری کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے “۔

راہل گاندھی کی یاترا کے بارے میں بات کرتے ہوئے احمد کا کہنا تھا”اس یاترا سے جموں وکشمیر کے نوجوانوں میں اعتماد بحال ہوا ہے “۔انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے ۱۱ستمبر کو یہاں آنے والے ہیں اور وہ یہاں ایک جلسے سے خطاب کریں گے جس کے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا”میں چار دنوں سے ضلع اننت ناگ میں گھوم رہا ہوں یہاں ماحول اچھا ہے اور یہاں کے لوگ بدلاﺅ چاہتے ہیں۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہشت گردوں کو اسمبلی انتخابات میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے: بی ایس ایف

Next Post

تاج محی الدین بھاجپا کا پراکسی امیدوارہے :این سی لیڈر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
تازہ تریں

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-13
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
تازہ تریں

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

2025-05-13
آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
تازہ تریں

آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

2025-05-13
۴۰ گھنٹہ طویل بارہمولہ معرکہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر منتج
تازہ تریں

شوپیاں جنگلات میں تین لشکر طیبہ دہشت گرد ہلاک

2025-05-13
کولگام اور پلوامہ میں فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپیں‘۲ مقامی جنگجوہلاک
تازہ تریں

شوپیاں میں فورسز اور دہشت گردوں میں مسلح جھڑپ جاری

2025-05-13
تازہ تریں

اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں

2025-05-13
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
تازہ تریں

پاکستان تنازع پر حکومت جائزہ کمیٹی قائم کرے: کانگریس

2025-05-13
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
Next Post
سینئر لیڈرتاج محی الدین بھی آزاد کا ساتھ چھوڑ گئے 

تاج محی الدین بھاجپا کا پراکسی امیدوارہے :این سی لیڈر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.