جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’زمین اور ثقافتی شناخت کی حفاظت کیلئے لداخ کو آئین کے چھٹے شیڈول میں شامل کیا جائے‘

مرکز نے لداخ کو آدیواسی علاقے کا درجہ اور مکمل ریاست کا درجہ دینے کا وعدہ صنعت کاروں کے دباؤ میں واپس لے لیا:وانگچک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-10
in مقامی خبریں
A A
کے ڈی اے کی کرگل میں آدھے دن کی ہڑتال کی کال‘لہیہ میں احتجاج

ladakh

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

نئی دہلی//
ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست کی کہ لداخ کو آئین کے چھٹے شیڈول میں شامل کیا جائے، جس سے مقامی لوگوں کو ان کی زمین اور ثقافتی شناخت کی حفاظت کے لیے قانون سازی کا اختیار مل جائے۔
یکم ستمبر کو وانگچک اور تقریبا ً۷۵ رضاکاروں نے لیہہ سے نئی دہلی تک پیدل مارچ شروع کیا تاکہ مرکز سے لداخ کی قیادت کے ساتھ ان کے مطالبات کے بارے میں بات چیت دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی جاسکے۔
ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں وانگ چک نے کہا کہ انہیں جولائی میں کرگل وجے دیوس کی۲۵ ویں سالگرہ کے موقع پر دراس کے دورے کے دوران وزیر اعظم کو پیش کردہ مطالبات کی یادداشت کا کوئی جواب نہیں ملا ہے۔
وانگچک نے یہ بھی کہا کہ لداخ میں پانچ اضافی اضلاع کی تشکیل کو ان کے احتجاج سے بالواسطہ طور پر جوڑا جاسکتا ہے۔
ماحولیاتی کارکن نے کہا’’تاہم، ہمیں اب بھی نہیں معلوم کہ آیا ان اضلاع کو فیصلہ سازی کے اختیارات دیے گئے ہیں۔ اگر ایسا نہیں ہے تو یہ بدقسمتی ہوگی‘‘۔
وانگچک نے کہا کہ لداخ ماحولیاتی طور پر نازک خطہ ہے جس کو صنعتی اور آب و ہوا سے متعلق چیلنجوں کا سامنا ہے۔ ’’میں وزیر اعظم پر زور دیتا ہوں کہ وہ اپنے لوگوں کی خودمختاری کے تحفظ کیلئے اسے آئین کے چھٹے شیڈول میں شامل کریں‘‘۔انہوں نے کہا کہ مارچ کے ذریعے ان کا مقصد عالمی رہنماؤں اور عالمی برادری کی توجہ خطے میں موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات کی طرف مبذول کرانا ہے۔
پی ٹی آئی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وانگچک نے کہا کہ لیہہ اور کرگل کی لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں (ایل اے ایچ ڈی سی) کو صرف ترقیاتی فنڈز خرچ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لداخ کے عوام بھی قانون سازی کے اختیارات چاہتے ہیں۔
وانگچک نے تسلیم کیا کہ ایک مارچ سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مرکز لداخی عوام کے مطالبات پر بات چیت دوبارہ شروع کرے۔
ماحولیاتی کارکن نے کہا کہ ان کا سیاست میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور اس مارچ کا کئی ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ درحقیقت ہم ہریانہ سے بچنے پر غور کر رہے ہیں جہاں انتخابات ہونے والے ہیں۔
وانگچک نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے لداخ کو آدیواسی علاقے کا درجہ اور مکمل ریاست کا درجہ دینے کا اپنا وعدہ ’صنعت کاروں کے دباؤ میں واپس لے لیا ہے، جو ماحولیاتی طور پر نازک علاقے کے وسائل کا استحصال کرنا چاہتے ہیں‘۔
اس سے قبل معروف ماحولیاتی کارکن نے پی ٹی آئی کو بتایا تھا کہ لداخ میں ایل اے ایچ ڈی سی کی رضامندی کے بغیر شمسی توانائی کے منصوبوں کیلئے زمین الاٹ کی جارہی ہے۔
سال میں تقریباً۳۲۰ واضح دھوپ والے دن اور۲۰۲۲ کلو واٹ / میٹر مربع کلومیٹر سالانہ کی اوسط روزانہ عالمی شمسی تابکاری کے ساتھ ، لداخ ملک میں شمسی توانائی پیدا کرنے کا ہاٹ اسپاٹ ہے۔ سرد صحرا شمسی توانائی سے ۳۵گیگا واٹ اور ہوا سے۱۰۰ گیگا واٹ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
حکومت پہلے ہی لداخ میں۵ء۷ گیگاواٹ کے شمسی پارک کے ساتھ ۱۳ گیگاواٹ قابل تجدید توانائی کے منصوبے کو منظوری دے چکی ہے۔
وانگچک نے مارچ میں صرف نمک اور پانی پر گزارہ کرتے ہوئے ۲۱ روزہ بھوک ہڑتال کی تھی، تاکہ لداخ کو ریاست کا درجہ دینے اور اسے آئین کے چھٹے شیڈول میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا جاسکے تاکہ ماحولیاتی طور پر کمزور خطے کو’لالچی‘ صنعتوں سے بچانے میں مدد مل سکے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کور کمانڈر نے کپواڑہ میں اگلی چوکیوں کا دورہ کیا

Next Post

حج۲۰۲۵: فارم درخواست جمع کرنے کی تاریخ میں۲۳ستمبر تک توسیع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

2025-05-15
مقامی خبریں

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

2025-05-15
مقامی خبریں

جموں کے آر ایس پورہ علاقے میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-05-15
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘
مقامی خبریں

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے سے سیاحت کو دھچکا

2025-05-15
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگرجموں قومی شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں

2025-05-15
آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
Next Post
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت

حج۲۰۲۵: فارم درخواست جمع کرنے کی تاریخ میں۲۳ستمبر تک توسیع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.