ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سی بی آئی کیس میں کجریوال کی درخواستوں پر سماعت مکمل‘ فیصلہ محفوظ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-06
in قومی خبریں
A A
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ

Arvind

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے 9/11 حملے کے متاثرین کوپیش کیا خراجِ عقیدت، کہا- دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کا پختہ عزم

مودی کی تین دن میں پوتن، جن پنگ، پزشکیان سمیت متعدد ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں

نئی دہلی//
سپریم کورٹ نے مبینہ دہلی ایکسائز پالیسی اسکینڈل سے متعلق مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے کیس میں تہاڑ جیل میں بند وزیر اعلی اروند کیجریوال کی درخواستوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد جمعرات کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔۔
جسٹس سوریہ کانت اور اجول بھویان کی بنچ نے عرضی گزار کیجریوال کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی اور سی بی آئی کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ۔
بنچ کے سامنے سماعت کے دوران مسٹر راجو نے وزیراعلی کیجریوال کو ضمانت دینے کے دلائل کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی عدالت کو نظرانداز کرنے کی اجازت صرف غیر معمولی حالات میں ہی دی جاسکتی ہے ۔
اس پر مسٹر کیجریوال کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل مسٹر سنگھوی نے کہا کہ سی آر پی سی کی دفعہ 41 اے کے تحت ملزمین کو نوٹس جاری کرنے سے متعلق موجودہ عرضی میں جو بنیادیں اٹھائی گئی ہیں ان پر حراست کے دوران بحث کی گئی تھی۔ جس کے بعد خصوصی عدالت نے اسے مسترد کر دیا۔ اس لیے درخواست گزار کو دوبارہ اسی مسئلے پر بحث کرنے کے لیے وہاں بھیجنا صحیح نہیں ہوگا۔
بنچ نے ایکسائز پالیسی 2021-22 کے کیس میں سی بی آئی کی گرفتاری کی قانونی حیثیت کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کی (جسے تنازعہ کے بعد واپس لے لیا گیا تھا) اور اسی معاملے میں چیف منسٹر کیجریوال کو ضمانت دینے کے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کی سماعت کے بعد عدالے نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ۔
عام آدمی پارٹی کے سربراہ مسٹر کیجریوال نے 5 اگست کو دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے ان کی درخواستوں کو مسترد کرنے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
عدالت عظمیٰ نے 12 جولائی کو مسٹر کیجریوال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ مبینہ ایکسائز پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت دی تھی۔
سپریم کورٹ نے اس سے قبل لوک سبھا انتخابات کے دوران انہیں عبوری ضمانت دی تھی۔
خیال رہے کہ ای ڈی نے چیف منسٹر کیجریوال کو 21 مارچ کو اور سی بی آئی نے 26 جون 2024 کو ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ سی بی آئی کی گرفتاری کے وقت وہ ای ڈی کیس میں عدالتی حراست میں تھے ۔
سی بی آئی نے عدالت کی اجازت کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے معاملے میں مارچ سے عدالتی حراست میں رہنے والے ملزم وزیر اعلیٰ کیجریوال سے 25 جون کو پوچھ گچھ کی تھی اور پھر 26 جون کو انہیں گرفتار کر لیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

قومی ٹیم کا اچھا وقت جلد آئے گا: سرفراز احمد

Next Post

ہندوستان اور متحدہ عرب امارات ٹیکنالوجی کے ذریعہ اپنے ممالک کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنا رہے ہیں: لوک سبھا اسپیکر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی نے 9/11 حملے کے متاثرین کوپیش کیا خراجِ عقیدت، کہا- دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کا پختہ عزم
قومی خبریں

مودی نے 9/11 حملے کے متاثرین کوپیش کیا خراجِ عقیدت، کہا- دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کا پختہ عزم

2026-09-12
مودی کی تین دن میں پوتن، جن پنگ، پزشکیان سمیت متعدد ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں
قومی خبریں

مودی کی تین دن میں پوتن، جن پنگ، پزشکیان سمیت متعدد ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں

2026-09-12
گوئل نے برکس ممالک کے درمیان مارکیٹ تک رسائی بڑھانے پر زور دیا
قومی خبریں

گوئل نے برکس ممالک کے درمیان مارکیٹ تک رسائی بڑھانے پر زور دیا

2026-09-12
مودی نے وویکانند کی شکاگو تقریر کو یاد کیا، کہا: ان کا پیغام آج بھی پوری دنیا کے لئے بامقصد
قومی خبریں

مودی نے وویکانند کی شکاگو تقریر کو یاد کیا، کہا: ان کا پیغام آج بھی پوری دنیا کے لئے بامقصد

2026-09-12
قومی خبریں

کانگریس نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے اختتام میں تاخیر پر پھر اٹھائے سوالات

2026-09-12
قومی خبریں

مدھیہ پردیش کے گنا میں بزرگ مسلمان شہری کی سرِ عام تذلیل اور تشدد پر آل انڈیا ملّی کونسل کا شدید ردِعمل

2026-09-12
قومی خبریں

روس نے ہندوستان کو ڈرون کے شعبے میں تعاون کی دی دعوت: علیخانوف

2026-09-12
مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
Next Post
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر

ہندوستان اور متحدہ عرب امارات ٹیکنالوجی کے ذریعہ اپنے ممالک کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنا رہے ہیں: لوک سبھا اسپیکر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.