اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر میں کئی علیحدگی پسند قومی دھارے میں شامل‘ انتخابی میدان میں کود پڑے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-04 - Updated on 2024-09-05
in تازہ تریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۴ستمبر

کشمیر میں کئی سابق علیحدگی پسند اور ان کے اہل خانہ قومی دھارے کی سیاسی جماعتوں میں شامل ہو رہے ہیں اور ان میں سے کچھ انتخابی لڑائی میں بھی شامل ہوگئے ہیں۔

متعلقہ

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

یہ تبدیلی اس وقت سامنے آئی ہے جب کالعدم جماعت اسلامی نے متعدد حلقوں سے آزاد امیدواروں کے طور پر اپنے ارکان کو میدان میں اتارا ہے۔ 1987 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب جماعت اسلامی کے ارکان انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور اس اقدام کو جموں و کشمیر کی سیاست میں’نظریاتی تبدیلی‘ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

حالیہ دنوں میں مرکزی دھارے میں شامل ہونے والے ممتاز سابق علیحدگی پسند رہنما سید سلیم گیلانی تھے، جنہوں نے محبوبہ مفتی کی قیادت والی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

گیلانی طویل عرصے سے میر واعظ عمر فاروق کی زیر قیادت اعتدال پسند حریت کانفرنس سے وابستہ تھے۔ گیلانی جموں و کشمیر نیشنل پیپلز پارٹی کے سربراہ تھے اور میر واعظ گروپ کے رکن تھے۔ 2005 میں انہیں حریت نے کشمیری پنڈتوں کی واپسی کےلئے ان کے ساتھ بات چیت کرنے کےلئے مذاکرات کار کے طور پر نامزد کیا تھا۔انہوں نے 2015 میں میر واعظ کی زیر قیادت حریت کانفرنس چھوڑ دی تھی۔

گیلانی نے اپنی شمولیت کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل اور نظربندوں کی رہائی کے لئے پی ڈی پی کا عزم میرے اپنے عقائد سے مطابقت رکھتا ہے۔

گزشتہ ہفتے آغا سید حسن الموسوی کے صدر انجمن شرعی شیعان کے بیٹے اور علیحدگی پسند حریت کانفرنس کے رکن آغا سید منتظر نے پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ سید منتظر کو بڈگام اسمبلی حلقہ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔

اپنی شمولیت پر مہدی نے کہا کہ وہ پسماندہ نوجوانوں کے لئے آواز اٹھائیں گے۔

قومی دھارے میں شامل ہونے والے دیگر اہم علیحدگی پسندوں میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیدار غلام نبی شاہین، جو رکن پارلیمنٹ عبدالرشید شیخ، عرف انجینئر رشید، عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) میں شامل ہوئے۔سابق علیحدگی پسند ڈاکٹر غلام محمد حبی کے بیٹے جاوید حبی بھی اس جماعت میں شامل ہوئے ہیں۔

جیل میں بند علیحدگی پسند رہنما بشیر احمد بٹ‘جو پیر سیف اللہ کے نام سے مشہور ہیں‘کے بھائی الطاف احمد بھٹ بھی پلوامہ کی راجپورہ اسمبلی سے اے آئی پی کے امیدوار ہیں۔ بشیر بھٹ مرحوم علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کے قریبی ساتھی تھے۔

جماعت پہلے ہی اپنے کم از کم چار سابق ارکان کو آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں اتار چکی ہے جبکہ تنظیم کے سابق جنرل سکریٹری غلام قادر لون کے بیٹے نے بھی شمالی کشمیر کے لانگیٹ سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

کشمیر کی تمام مرکزی دھارے کی جماعتوں نے انتخابی جنگ میں شامل ہونے والے علیحدگی پسندوں کے دل کی تبدیلی کا خیرمقدم کیا ہے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مٹی کے تودے گرنے سے سرینگر لیہہ شاہراہ بند

Next Post

امیت شاہ ۶ ستمبر کو جموں میں بی جے پی کا منشوی جاری کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
تازہ تریں

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

2025-05-10
ہندپاک کا جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
تازہ تریں

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

2025-05-10
بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دو دہشت گرد ہلاک:فوج
تازہ تریں

جنگ بھڑکانے کےلئے پاکستانی فوج اگلے مورچوں کی جانب بڑھ رہی ہے:بھارت

2025-05-10
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
تین فضائیہ افسران برخاست
تازہ تریں

’پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کےلئے تیز رفتار میزائل استعمال کیے‘

2025-05-10
تازہ تریں

جموں کشمیر میں علی الصبح دھماکوں جیسی آوازیں، سائرن گونج اٹھے ، ڈرون حملوں کی نئی لہر

2025-05-10
جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
Next Post
امیت شاہ ۶ ستمبر کو جموں میں بی جے پی کا منشوی جاری کریں گے

امیت شاہ ۶ ستمبر کو جموں میں بی جے پی کا منشوی جاری کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.