ہفتہ, جون 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کانگریسی لیڈر کی عمرعبداللہ کیخلاف الیکشن لڑنے کی دھمکی

اس حلقے میں بھی دوستانہ مقابلے کی اجازت دی جائے :فاروق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-04
in اہم ترین
A A
جے کے سی اے کیس | ہائی کورٹ نے فاروق عبداللہ کے خلاف ای ڈی چارج شیٹ کو خارج کردیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امرناتھ یاترا:نا قابل تسخیر سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

امرناتھ یاتراـاور محرم ‘آئی جی پی کشمیر کا سکیورٹی جائزہ اجلاس

گاندربل//
گاندربل کے کانگریس ضلع صدر نے منگل کو دھمکی دی کہ اگر پارٹی نے امیدواری سے انکار کیا تو وہ نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر عمر عبداللہ کے خلاف آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے۔
عمر عبداللہ گاندربل اسمبلی حلقہ سے اسمبلی انتخابات لڑ رہے ہیں جبکہ گجر رہنما میاں مہر علی ضلع کے کنگن (ایس ٹی) حلقہ سے این سی امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔
کنگن اور گاندربل دونوں وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں دو اسمبلی حلقے ہیں۔
قبل از انتخابات اتحاد کے مطابق جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس ۵۲ نشستوں اور کانگریس۳۱ نشستوں سے الیکشن لڑے گی۔
منگل کے روز کانگریس کے ضلع صدر (گاندربل) ساحل فاروق نے دھمکی دی تھی کہ اگر کانگریس نے ان کو پارٹی مینڈیٹ نہیں دیا تو وہ ان کے خلاف آزاد امیدوار کے طور پر کھڑے ہوں گے۔
’’اگر ہم پانچ سیٹوں پر دوستانہ مقابلہ لڑ سکتے ہیں تو گاندربل میں بھی کیوں نہیں‘‘؟ ساحل فاروق نے کہا کہ اگر گاندربل حلقہ میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے درمیان دوستانہ مقابلہ کی اجازت دی جاتی ہے تو میں پارٹی کے جھنڈے تلے آئندہ اسمبلی انتخابات لڑنے کیلئے تیار ہوںگے۔
حالانکہ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ان کی پارٹی اس طرح کے مقابلے کی اجازت نہیں دیتی ہے، تو وہ آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑنے پر غور کریں گے، حالانکہ وہ کانگریس کے وفادار کارکن رہیں گے۔
فاروق نے گاندربل میں مقامی رہنماؤں کو ’مسلسل نظرانداز‘کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا’’میں پارٹی کا وفادار ہوں، لیکن گاندربل کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے‘‘۔
گاندربل کے ضلع صدر نے الزام عائد کیا کہ گاندربل کو ہمیشہ فیصلہ سازی کے عمل سے باہر رکھا گیا ہے اور حلقے پر اکثر بیرونی لوگوں کو مسلط کیا جاتا ہے۔
فاروق نے کہا’’گاندربل کو ہمیشہ بیرونی لوگوں کو قبول کرنے کے لیے کیوں مجبور کیا جاتا ہے؟ ہمارے مقامی رہنماؤں کو کبھی مناسب موقع نہیں دیا گیا۔ اگر کانگریس قیادت آج شام تک کوئی فیصلہ نہیں کرتی ہے تو میں آزاد انہ طور پر الیکشن لڑوں گا، لیکن کانگریس پارٹی کے ساتھ میری وابستگی برقرار رہے گی۔ میں یہ کام اپنے پسماندہ لوگوں کے لیے کر رہا ہوں‘‘۔
فاروق چاہتے تھے کہ کانگریس قیادت انہیں ایک دوستانہ مقابلے میں گاندربل کی نمائندگی کرنے کا موقع دے۔
اگر فاروق آخر کار عمر عبداللہ کے خلاف آزاد امیدوار کے طور پر کھڑے ہونے کا انتخاب کرتے ہیں تو یہ فیصلہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان انتخابی اتحاد کی حرکیات کو متاثر کرسکتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسمبلی الیکشن نے این سی اور پی ڈی پی کی راہیں جدا کیں

Next Post

پولیس کااسمبلی انتخابات کیلئے سکیورٹی تیاریوں کا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امرناتھ یاترا:نا قابل تسخیر سکیورٹی انتظامات کی ہدایت
اہم ترین

امرناتھ یاترا:نا قابل تسخیر سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

2026-06-13
امرناتھ یاتراـاور محرم ‘آئی جی پی کشمیر کا سکیورٹی جائزہ اجلاس
اہم ترین

امرناتھ یاتراـاور محرم ‘آئی جی پی کشمیر کا سکیورٹی جائزہ اجلاس

2026-06-13
سرینگر ہوائی اڈے کی مجوزہ بندش پر وزیر اعلیٰ کی مرکزی وزیر ہوا بازی سے ملاقات
اہم ترین

سرینگر ہوائی اڈے کی مجوزہ بندش پر وزیر اعلیٰ کی مرکزی وزیر ہوا بازی سے ملاقات

2026-06-13
محکمہ اسکولی تعلیم میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کے احکامات
اہم ترین

محکمہ اسکولی تعلیم میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کے احکامات

2026-06-13
میٹا کی سروسز میں عالمی خلل، فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ متاثر
اہم ترین

میٹا کی سروسز میں عالمی خلل، فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ متاثر

2026-06-13
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
اہم ترین

پونچھ میں لاپتہ چار افراد کی گاڑی  نالے سے برآمد، دو لاشیں نکال لی گئیں

2026-06-13
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
اہم ترین

’مودی حکومت کے دور میں جموں و کشمیر میں بڑی تبدیلی آئی‘

2026-06-13
سول انتظامیہ میں پھیر بدل ‘۹ جے کے اے ایس افسران کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات
اہم ترین

محدود انتظامی ردوبدل‘ ۶ جے کے اے ایس افسران  کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں

2026-06-13
Next Post
عہدہ سنبھالنے کے بعد آئی جی پی کا سینئر افسران کے ساتھ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

پولیس کااسمبلی انتخابات کیلئے سکیورٹی تیاریوں کا جائزہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.