اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

عمر نے بھاجپاکے ساتھ دور اقتدار میں پوٹا لایا‘ شاہتوس پر پابندی لگا ئی:محبوبہ

رام مادھو کے اگر کسی پارٹی ے ساتھ اچھے تعلقات ہیں تو وہ پی ڈی پی ہے :عمر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-03
in اہم ترین
A A
اننت ناگ‘راجوری سیٹ کے الیکشن ملتوی کرنا تمام پارٹیوں کا مطالبہ نہیں:عمر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

سرینگر//
پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے عمر عبداللہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بی جے پی کے ساتھ اپنے دور اقتدار میں یہاں پوٹا لایا اور شاہ توس پر پابند عائد کی۔
محبوبہ نے کہا کہ پی ڈی پی نے بی جے پی کے ساتھ مشروط اتحاد کیا تھا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
پی ڈی پی صدر نے کہا’’عمر صاحب جب بی جے پی میں وزیر تھے تو انہوں نے پوٹا لایا، شاہتوس پرپابندی لگوائی اور وہ پاکستان پر حملہ کرنے کی وکالت کرتے تھے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’لیکن ہم نے بی جے پی کے ساتھ مشروط اتحاد کیا‘ہم نے۱۲ہزار نوجوانوں کے ایف آئی آر واپس لئے ، دلی سے ایک بڑا وفد حریت کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے لایا اور سیز فائر کرایا‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا’’ہم سچ کہتے ہیں مخالفت نہیں کرتے ہیں، نیشنل کانفرنس کے پاس سٹھ ایم ایل اے ہوتے تھے ہمارے پاس اس سے تین گنا کم تھے اس کے بعد ان کی بھی کارکردگی دیکھئے اور ہماری کارکرد گی بھی دیکھئے‘‘۔
محبوبہ نے کہا’’نیشنل کانفرنس نے۷۰برسوں میں سے۴۰برسوں تک حکومت کی پی ڈی پی نے انتہائی کم وقت کیلئے حکومت کی اس میں بھی دونوں جماعتوں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیاجائے ۔‘‘
دوسری جانب نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزہر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سابق حریت لیڈر‘سلیم گیلانی کے الیکشن میں حصہ لینے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا جمہوریت میں بھروسہ بحال ہونا ہمارے لئے کامیابی ہے ۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر رام مادھو کے کشمیر دورے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ رام مادھو ہی بی جے پی اور پی ڈی پی کے درمیان اتحاد کے ذمہ دار تھے اور ان کے پی ڈی پی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔
این سی نائب صدر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز وسطی کشمیر کے کنگن علاقے میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
سابق حریت لیڈر کے پی ڈی پی میں شامل ہونے پر پوچھے جانے پر انہوں نے کہا’’اچھی بات ہے اگر یہ لوگ الیکشن لڑ رہے ہیں جس پارٹی میں بھی جائیں، کم سے کم ان کا جمہوریت پر بھروسہ ہوا ہے یہ ہمارے لئے کامیابی ہے ‘‘۔
عمر کا کہنا تھا’’نظریات بدلتے رہتے ہیں اس سے پہلے جب الیکشن ہوتے تھے تو یہ لوگ بائیکاٹ کے نعرے لگاتے تھے اب کہیں نہ کہیں ان کی آئیڈیالوجی میں تبدیلی آئی ہے ‘‘۔
این سی نائب صدر نے کہا’’ہماری بات صحیح ثابت ہوئی ہم لگاتار نوے کی دہائی سے کہتے ہیں خون خرابہ ہوگا لیکن کچھ بدلے گا نہیں جس کی وجہ سے ہمارے ساتھیوں کو نشانہ بنایا گیا، ہمیں جو کچھ حاصل کرنا ہے وہ جمہوری طریقے سے حاصل کیا جا سکتا ہے ‘‘۔
سابق گورنر ستیہ پال ملک کے رام مادھو کے کشمیر آنے کے متعلق بیان کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا’’اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ رام مادھو کے اگر کسی پارٹی ے ساتھ اچھے تعلقات ہیں تو وہ پی ڈی پی ہے ‘‘۔
این سی نائب صدر نے کہا’’رام مادھو ہی بی جے پی اور پی ڈی پی کے درمیان اتحاد کے ذمہ دار تھے ‘‘۔
شراب کی دکانیں کھلنے کے بارے میں ان کا کہنا تھا’’حکومت آنے دیں یہاں اندھا دھند شراب کی دکانیں کھلنے پر روک لگنی چاہئے ‘‘۔
ریاستی درجے کی بحالی کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں کہا’’ریاستی درجے کو واپس لائیں گے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ترک صدر اور سعودی ولی عہد کا رابطہ

Next Post

پی ڈی پی کے ترجمان طاہر سعید بھی پارٹی سے مستعفی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
کرپشن کے الزامات یوکرین کے نائب وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دیدیا

پی ڈی پی کے ترجمان طاہر سعید بھی پارٹی سے مستعفی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.