جموں/۲ ستمبر
جموں کے سنجوان ملٹری اسٹیشن کے باہر سے مشتبہ جنگجووں کی فائرنگ میں فوج کا ایک جوان زخمی ہو گیا۔
یہ حملہ صبح 11 بجے کے قریب ہوا، جس میں 36 انفنٹری بریگیڈ کے زیر انتظام سینٹری پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔
جوابی کارروائی میں فوج کے جوانوں نے بھی فائرنگ کی اور فوری طور پر علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔
اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ جموں دربار کے قریب سنجوان آرمی کیمپ کے قریب مشتبہ جنگجوو¿ں کو دیکھا گیا تھا ، جس کے بعد فوج اور پولیس نے حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے لئے مشترکہ کوششیں کیں۔
آپریشن جاری ہونے کی وجہ سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔