جموں/۲ ستمبر
جموں کے سنجوان علاقے میں فوجی بیس کیمپ پر جنگجویانہ حملے میں زخمی ہونے والا فوجی پیر کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
اس حملے میں فوجی کو شدید چوٹیں آئی تھیں اور اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم، انہوں نے کہا، ٹھوس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
اس سے قبل جنگجوو¿ں نے سنجوان کے علاقے میں آرمی بیس کیمپ پر حملہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا جبکہ علاقے میں مزید نفری بھیج دی گئی ہے۔