ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مسلمانوں اور تمام انصاف پسند افراد کو وقف بل کی مخالفت کرنی چاہئے : مسلم پرسنل لا بورڈ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-01
in قومی خبریں
A A
خلع میں شوہر کی رضامندی ضروری ، کیرالہ ہائی کورٹ کا فیصلہ ناقابل قبول۔ مسلم پرسنل لا بورڈ

Muslim

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے 9/11 حملے کے متاثرین کوپیش کیا خراجِ عقیدت، کہا- دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کا پختہ عزم

مودی کی تین دن میں پوتن، جن پنگ، پزشکیان سمیت متعدد ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں

نئی دہلی// کل دیر رات گئے تک چلنے والی آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ کے جملہ ارکان کی ایک ہنگامی میٹنگ جس کی صدارت صدر بورڈ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی اور جس کی کاروائی کی نظامت مولانا محمدفضل الرحیم مجددی، جنرل سکریٹری نے کی۔اس میں کہا گیا کہ مسلمانوں اور تمام انصاف پسند افراد کو وقف بل کی مخالفت کرنی چاہئے ۔
آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق اس ہنگامی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کئے گئے ۔ ارکان نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا کہ وقف بل پر تمام متعلقہ افراد کو کمیٹی کے سامنے اپنی بات رکھنے کا موقعہ دیا جائے گا۔ البتہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ چیرمین پارلیمانی کمیٹی سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ صرف مسلمانوں ہی سے رائے اور مشورہ طلب کریں کیونکہ مسلمانوں سے متعلق ہی یہ مسئلہ ہے ، بورڈ کی کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ مسلمان جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کو ای میل یا ڈاک کے ذریعہ یہ جواب بھیجیں کہ وقف تر میمی بل کی تقریبا تمام ترمیمات وقف ایکٹ 1995 کو کمزور اور وقف املاک کے قبضے کی راہ ہموار کرتی ہیں، لہذا ہم اسے مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کر تے ہیں کہ حکومت اسے فی الفور واپس لے لے ۔
بورڈ مسلمانوں کی تمام دینی و ملی جماعتوں، اداروں، تمام مکاتب فکر و مسالک سے وابستہ ذمہ دار افراد و شخصیات سے اپیل کرتا ہے کہ وہ 12؍ستمبر 2024 سے قبل اس کام کو ضرور کروالیں۔
تحریری میمورنڈم/ مشورے کی دو کاپیاں انگریزی یا ہندی میں جوائنٹ سکریٹری ( جے ایم) لوک سبھا سکریٹریٹ، روم نمبر 440، سنسدیہ سوندھ، نئی دہلی- 110001، ٹیلیفون نمبرز23034440 /23035284 فیکس نمبر23017709 کو بھیج سکتے ہیں اور اس اشتہار کی تاریخ سے 15 دنوں کے اندر [email protected] پر ای میل کرسکتے ہیں۔
طے کیا گیا کہ ملک کے تمام بڑے شہروں میں بورڈ کی جانب سے اوقاف کے مسئلہ پر کانفرنسوں اور احتجاجی جلسوں کا اہتمام کیا جائے گا، جن میں اوقاف کی شرعی حیثیت، اہمیت و ضرورت، در پیش خطرات اور تحفظ کے اقدامات پر گفتگو کی جائے گی۔
طے کیا گیا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ذمہ داروں کا ایک وفد جے پی سی کے چیئر مین اور ارکان سے ملاقات کر کے اس بل پر مسلمانوں کا موقف تحریری اور زبانی طور پر پیش کرے گا، جس کے لئے وقت مانگا گیا ہے ۔ این ڈے اے میں شامل پارٹیوں کے سربراہوں، بالخصوص چندرا بابو نائیڈو، نتیش کمار، چراغ پاسوان اور جینت چودھری سے ملاقات کی جائے گی۔ حزب اختلاف کی جماعتوں کے سربراہوں سے بھی ملاقات کی جائے گی۔طے کیا گیا کہ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے بھی ملاقات کی جائے گی۔ ریاستی سطح پر ملاقات کے لئے ذمہ داریاں بھی متعین کر دی گئی ہیں۔
آن لائن ہنگامی میٹنگ میں سو سے زائد ارکان نے شرکت کی،جن میں قابل ذکر بورڈ کے سکریٹریز مولانا سید بلال عبدالحی حسنی ندوی، مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی، مولانا احمد ولی فیصل رحمانی، مولانا ڈاکٹر یسین علی عثمانی، ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس، نائب ترجمان کمال فاروقی، وومن ونگ کی کنوینر ایڈوکیٹ جلیسہ سلطانہ یسین، ڈاکٹر اسماء زہرہ، عطیہ صدیقہ، پروفیسر مونسہ بشریٰ، نورجہاں شکیل کے علاوہ اہم شخصیات میں سابق مرکزی وزیر جناب کے رحمان خان، سابق ایم پی مولانا عبید اللہ خان اعظمی، جناب اسدالدین اویسی،ایم پی، مفتی ابوالقاسم نعمانی، مولانا انیس الرحمٰن قاسمی، سینئر ایڈوکیٹ جناب یوسف حاتم مچھالا،سینئر ایڈوکیٹ جناب ایم آر شمشاد، ایڈوکیٹ فضیل احمد ایوبی، مولانا خالد رشید فرنگی محلی، مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی، مولانا عتیق احمد بستوی، مولانا محمد سفیان قاسمی، مفتی احمد دیولوی، جناب عارف مسعود، مولانا ابوطالب رحمانی، ڈاکٹرظہیر آئی قاضی، علی اکبر نظام الدین، ڈاکٹر متین قادری، ڈاکٹر مشتاق احمد، مولانا روح الحق رشادی، مولانا عبدالعلیم بھٹکلی، مفتی محمد ثنائالہدی قاسمی، مولانا محمد یوسف علی اور مولانا محمود دریا آبادی شامل تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

موجودہ مالی سال میں جی ڈی پی کی شرح نمو 7.0 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے : ایس بی آئی

Next Post

برطانیہ کی جعلی سفری دستاویزات: پنجاب سے تعلق رکھنے والا ایجنٹ گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی نے 9/11 حملے کے متاثرین کوپیش کیا خراجِ عقیدت، کہا- دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کا پختہ عزم
قومی خبریں

مودی نے 9/11 حملے کے متاثرین کوپیش کیا خراجِ عقیدت، کہا- دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کا پختہ عزم

2026-09-12
مودی کی تین دن میں پوتن، جن پنگ، پزشکیان سمیت متعدد ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں
قومی خبریں

مودی کی تین دن میں پوتن، جن پنگ، پزشکیان سمیت متعدد ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں

2026-09-12
گوئل نے برکس ممالک کے درمیان مارکیٹ تک رسائی بڑھانے پر زور دیا
قومی خبریں

گوئل نے برکس ممالک کے درمیان مارکیٹ تک رسائی بڑھانے پر زور دیا

2026-09-12
مودی نے وویکانند کی شکاگو تقریر کو یاد کیا، کہا: ان کا پیغام آج بھی پوری دنیا کے لئے بامقصد
قومی خبریں

مودی نے وویکانند کی شکاگو تقریر کو یاد کیا، کہا: ان کا پیغام آج بھی پوری دنیا کے لئے بامقصد

2026-09-12
قومی خبریں

کانگریس نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے اختتام میں تاخیر پر پھر اٹھائے سوالات

2026-09-12
قومی خبریں

مدھیہ پردیش کے گنا میں بزرگ مسلمان شہری کی سرِ عام تذلیل اور تشدد پر آل انڈیا ملّی کونسل کا شدید ردِعمل

2026-09-12
قومی خبریں

روس نے ہندوستان کو ڈرون کے شعبے میں تعاون کی دی دعوت: علیخانوف

2026-09-12
مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
Next Post
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس

برطانیہ کی جعلی سفری دستاویزات: پنجاب سے تعلق رکھنے والا ایجنٹ گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.