جموں//
جموں کشمیر کے ضلع رام بن میں بدھ کے روز ایک۴۰ سالہ ڈمپر ڈرائیور کی اس وقت موت ہو گئی جب اس کی گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ یہ حادثہ تحصیل کھاری میں زیر تعمیر سران سراچی لنک روڈ پر ہنجوس کے قریب صبح ۸بجے کے قریب پیش آیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ ڈرائیور محمد اقبال خان جو بٹوٹ کے چنپا گاؤں کا رہائشی تھا، کو ریسکیو اہلکاروں نے شدید زخمی حالت میں پایا اور اسے سب ڈسٹرکٹ اسپتال بانیہال لے جایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جب اسے خصوصی علاج کے لئے اننت ناگ کے سرکاری میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا۔ (ایجنسیاں)