جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

شان مسعود نے بطور کپتان پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا سب سے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-27
in کھیل
A A
شان مسعود کو نائب کپتان بنا کر غلطی کی گئی: عاقب جاوید
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لیونل میسی ٹیم کی پریڈ چھوڑ کر روزاریو روانہ

کلدیپ یادو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے لیے یارکشائر سے وابستہ

لاہور//
شان مسعود پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں پہلے 4 میں 4 ٹیسٹ میچ ہارنے والے پاکستان کے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔ بنگلادیش نے راولپنڈی ٹیسٹ میچ پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ رقم کی۔ راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا تو کپتان شان مسعود محض 5 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ بابراعظم 22، عبداللہ شفیق 37، شاہین شاہ آفریدی 2، نسیم شاہ 3، سعود شکیل، سلمان علی آغا اور محمد علی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
محمد رضوان نے 51 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 6 چوکے شامل تھے۔ پاکستان کو بنگلادیش کی کیخلاف محض 29 رنز کی برتری حاصل تھی۔ بنگلادیش کی جانب سے دوسری اننگز میں مہدی حسن میراز 4، شکیب الحسن 3 جبکہ شورف الاسلام، ناہید حسن اور حسن محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بنگال ٹائیگرز کو پنڈی ٹیسٹ میچ جیتنے کیلئے محض 30 رنز کا ہدف ملا جو اوپنر ذاکر حسن، شادمان اسلام نے بغیر وکٹ گنوا حاصل کرلیا۔
اس کامیابی کے ساتھ ہی بنگلہ دیش پاکستان کو اس کے ہوم گرائونڈ پر 10 وکٹوں سے ہرانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ اس ٹیسٹ میں شکست کے ساتھ ہی شان مسعود پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں پہلے 4 میں 4 ٹیسٹ میچ ہارنے والے پاکستان کے پہلے کپتان بن گئے ہیں ۔ ان کی زیر قیادت رواں سال کے شروع میں قومی ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف آسٹریلیا میں 0-3 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
واضح رہے کہ پنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلا دیش نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 316 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تھا اور پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 565 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی یوں مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں 117رنز کی برتری حاصل کی جب کہ قومی ٹیم نے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 23 رنز بنائے تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو 30 رن سے ہرایا،سیریزمیں 0-2 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل

Next Post

حکومت نے لوگوں سے فرضی ای میلز اور ای نوٹس سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

لیونل میسی ٹیم کی پریڈ چھوڑ کر روزاریو روانہ

2026-07-24
دہلی کو کلدیپ اور وارنر سے بہت امیدیں ہیں
کھیل

کلدیپ یادو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے لیے یارکشائر سے وابستہ

2026-07-24
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
Next Post

حکومت نے لوگوں سے فرضی ای میلز اور ای نوٹس سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.