جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو 30 رن سے ہرایا،سیریزمیں 0-2 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-27
in کھیل
A A
ویسٹ انڈیز نے دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کا اعلان کیا، ہیٹ مائر ٹیم سے باہر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

تروبا// رومریا شیفرڈ اور شمر جوزف (تین وکٹوں) کی تیز گیند بازی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 30 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی برائن لارا اسٹیڈیم میں 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی اوپننگ جوڑی ریان رکلیٹن اور ریزا ہینڈرکس نے شاندار آغاز کیا اور اسکور کو 4.3 اوورز میں 63 رنز تک پہنچایا۔ اسی اوور میں شمر جوزف نے رکلیٹن کو آؤٹ کرکے شراکت توڑ دی۔ رکلیٹن نے 13 گیندوں میں20 رنز بنائے۔ اس کے بعد اگلے ہی اوور میں شیفرڈ نے ریزا ہینڈرگز کو پویلین بھیج دیا۔ ہینڈرگز نے 18 گیندوں میں (44) رنز بنائے۔ کپتان ایڈن مارکرم (19)، ٹرسٹن اسٹبس (28)، ڈی فریرا (4) اور رسی وین ڈیر ڈوسن 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ نے 138 کے اسکور پر چھ وکٹیں گنوائیں جس کے بعد اس کے چار بلے باز ٹیم کے اسکور میں صرف 11 رنز کا اضافہ کرتے ہوئے پویلین لوٹ گئے۔ ویسٹ انڈیز کے گیند بازوں نے جنوبی افریقہ کی اننگز کو 19.4 اوورز میں 149 پر سمیٹ دیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جوزف اور شیفرڈ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ حسین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ میتھیو فورڈ اور گڈکیش نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی اوپننگ جوڑی شائی ہوپ اور ایلک ایتھنیز جو بلے بازی کے لیے آئے تھے نے تیز شروعات کرنے کی کوشش کی۔ چھٹے اوور میں لیزرڈ ولیمز نے ایلک ایتھنیز (28) کو آؤٹ کر کے جنوبی افریقہ کو پہلی کامیابی دلائی۔ شائی ہوپ نے 22 گیندوں پر (41) کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں دو چوکے اور چار چھکے لگائے۔ نکول پورن نے صرف 19 ، روسٹن چیس نے صرف سات ، کپتان روومین پاول نے 22 گیندوں میں 35 اور شیرفین ردرفورڈ نے 18 گیندوں میں 29 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 179 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے لیزرڈ ولیمز نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ پیٹرک کروگر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اوٹینل بارٹ مین نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اس سے بدترین کرکٹ کبھی نہیں دیکھی، قصور پی سی بی کا ہے ، احمد شہزاد بھی کھل کر بول پڑے

Next Post

شان مسعود نے بطور کپتان پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا سب سے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post
شان مسعود کو نائب کپتان بنا کر غلطی کی گئی: عاقب جاوید

شان مسعود نے بطور کپتان پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا سب سے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.