جموں//
منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جموں کے نروال علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس تحویل سے ہیرائن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے نروال علاقے میں معمول کی گشت کے دوران ایک شخص کو روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے (قریب ایک کلو) ہیرائن بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدہ منشیات فروش کی شناخت گلزار احمد ساکن پونچھ کے طور پر ہوئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر پولیس نے سال۲۰۲۳سے اب تک منشیات کے غیر قانونی تجارتی نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈائون کے دوران۴ہزار۵سو۳۶ ؍افراد کو گرفتار کیا ہے اور۴سو۶۳؍افراد کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے درج مقدمے درج کئے ہیں۔