جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سپریم کورٹ نے ہڑتالی ڈاکٹروں سے کام پر واپس آنے کی اپیل کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-23
in قومی خبریں
A A
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام ہندوستان اور چین کے درمیان معمول کے تعلقات کی پہلی شرط: جے شنکر

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے جمعرات کو ملک بھر کے ڈاکٹروں سے اپیل کی ہے کہ ایسے ڈاکٹر، جو ڈیوٹی کے دوران کولکتہ کے آر جی کر میڈیکل کالج کے پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹر کی مبینہ عصمت دری اور قتل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، فوری طور پر اپنے کام پر واپس آجائیں۔ اور حکومتوں کو ہدایت دی کہ کام پر واپس آنے والے ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف کوئی تعزیری کارروائی نہ کی جائے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پارڈی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے اس واقعہ کے ‘سوموٹو’ کیس کی سماعت کے دوران تمام متعلقہ فریقوں کے دلائل کو تفصیل سے سنا۔
9 اگست کو پیش آنے والے اس انتہائی ناخوشگوار واقعے کے بعد ملک بھر کے اسپتالوں میں مریضوں کو درپیش مسائل کو نوٹ کرتے ہوئے جسٹس چندر چوڑ نے بنچ میں موجود ڈاکٹر سے جذباتی اپیل کرتے ہوئے کہا "انصاف اور دوا ہڑتال پر نہیں جا سکتے ، ‘‘ کیا ہم عدالے سے باہر جا کر بیٹھ سکتے ہیں؟”
بنچ نے اپنے حکم میں کہا "ڈاکٹرز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ماضی میں ہونے والے احتجاج میں ان کے ملوث ہونے کی وجہ سے ان میں سے کچھ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔ ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ ڈاکٹر کام پر واپس آ جائیں گے … اور آج "ان ڈاکٹروں کے خلاف کوئی تعزیری کارروائی نہیں کی جائے گی جو اس حکم کی تاریخ (22 اگست 2024) کے بعد کام پر واپس آئیں گے ۔”
عدالت عظمیٰ نے مرکزی وزارت صحت کے سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ کام پر واپس آنے کے خواہشمند ڈاکٹروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرلز کے ساتھ میٹنگ کریں۔ عدالت نے ہدایت دی کہ یہ میٹنگ ایک ہفتہ کے اندر منعقد کی جائے اور ریاستی حکومت دو ہفتوں کے اندر اصلاحی اقدامات کرے ۔
بنچ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ ریاستی طبی اداروں میں تشدد کے کسی بھی امکان کو روکیں۔
عدالت عظمیٰ نے مرکزی وزارت صحت کو ایک پورٹل کھولنے کی ہدایت دی جہاں تمام اسٹیک ہولڈر اپنی تجاویز پیش کر سکیں۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پرامن احتجاج میں خلل نہ ڈالنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حکومتیں آر جی کر میڈیکل کالج میں ہونے والے واقعے کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کریں۔
ڈاکٹروں کی فلاح و بہبود اور حفاظت کے مسئلہ کو بار بار اجاگر کرتے ہوئے بنچ نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ کولکاتہ میڈیکل کالج کے واقعہ پر سیاست نہ کریں اور کہا کہ قانون اپنا راستہ اختیار کر رہا ہے ۔
سپریم کورٹ کے سامنے جانکاری دیتے ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ آر جی کر میڈیکل کالج میں سی آئی ایس ایف کو تعینات کیا گیا ہے ۔
سپریم کورٹ اس معاملے کی اگلی سماعت 5 ستمبر کو کرے گا۔
خیال رہے کہ ٹرینی ڈاکٹر (31 سالہ ) کو انصاف اور ڈاکٹروں کی حفاظت سمیت مختلف مطالبات پر زور دیتے ہوئے ملک بھر کے ڈاکٹر مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے اسپتال میں مریضوں کا برا حال ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونٹنگ نے اسٹارک، کمنز کے بجائے بھارتی پیشربمراہ کوبہترین بولرقراردیدیا

Next Post

مودی اور پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک کے درمیان دو طرفہ بات چیت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام ہندوستان اور چین کے درمیان معمول کے تعلقات کی پہلی شرط: جے شنکر

2026-07-24
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

جنتر منتر واقعہ: خاطی پولیس افسران کو نوکری سے نکالے حکومت: عآپ

2026-07-24
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کو بی جے پی کا نوٹس
قومی خبریں

احتجاج ملتوی کرنے کا یقین دلانے کے بعد پیچھے ہٹے مظاہرین: بی جے پی

2026-07-24
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

سی جے پی نے وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی

2026-07-24
 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
Next Post
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی موجودگی میں وزیر اعظم مودی کا دہشت گردی پر سخت پیغام

مودی اور پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک کے درمیان دو طرفہ بات چیت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.