سرینگر//
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے بدھ کے روز کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو گزشتہ پانچ سالوں کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
محبوبہ نے کہاکہ یہاں ڈر اور خوف کاماحول ہے اور کوئی اپنے جذبات و احساسات کا اظہار بھی کھل کر نہیں کرسکتا۔
ان باتوں کا اظہار پی ڈی پی صدر نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
محبوبہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں پر گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کیا بیتی یہ سب کو عیاں ہے ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا’’گزشتہ پانچ سال کے دوران یہاں کے لوگوں کو مصائب و مشکلات کا سامنا کرنا پڑا‘‘۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت جموں وکشمیر کٹھن دور سے گزر رہا ہے ، حالات ایسے ہیں کہ کسی کو بات کرنے کی اجازت تک نہیں اور یہ کہ ڈر اور خوف کا ماحول قائم کیا گیا ہے ۔
محبوبہ نے کہاکہ مشکل حالات میں بھی جموں وکشمیر کے لوگ پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قمر چودھری دوبارہ پی ڈی پی میں شامل ہوئے جوکہ خوش آئند بات ہے ۔
بتادیں کہ سابق ممبر اسمبلی قمر چودھری نے بدھ کے روز محبوبہ مفتی کی موجودگی میں پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کی۔









