جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر میں موسلا دھار بارشیں، کئی علاقوں میں سڑکیں زیر آب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-17 - Updated on 2024-08-29
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
کشمیر میں شبانہ بارشیں، گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے درج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۱۷اگست

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں ہفتے کی صبح سے موسلا دار بارشیں شروع ہوئیں جن سے گرچہ ایک طرف لوگوں کو شدید گرمیوں سے راحت نصیب ہوئی تاہم بعض علاقے بادل پھٹنے یا بھاری بارشوں سے آنے والے سیلابی ریلوں کی وجہ سے زیر آب آگئے ۔

متعلقہ

فضائیہ کا جگوار جنگی طیارہ گر کرتباہ، دونوں پائلٹ کی موت

نوکری دلانے کے نام پر فراڈ‘۷۵لاکھ روپے متاثرین کو واپس

اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اچھ گوزہ کلر علاقے میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے آگئے جن سے علاقے کے ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ گئی۔انہوں نے کہا کہ پانی سے سڑکیں اور گلی کوچے اور صحن زیر آب آگئے ۔

مقامی لوگوں کے مطابق پانی کئی رہائشی مکانوں کے اندر داخل ہوا جس سے مکینوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تاہم اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

ذرائع کے مطابق وسطی کشمیر کے کنگن علاقے میں بھی بادل پھٹنے یا بھاری بارشوں کے بعد حسن آباد کی سڑک زیر آب آگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پانی سے گلی کوچے اور سڑکیں زیر آب ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھاری باڑ سے سڑکوں پر مٹی کا ملبہ بھی جمع ہوا ہے جس نے لوگوں کے عبور و مرور کو از بس مشکل کر دیا ہے ۔

ادھر متعلقہ محکموں کی ٹیمیں صورتحال پر کڑی نظر گذر رکھی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق بارشوں کی وجہ سے شہر سری نگر کے کئی علاقوں کی سڑکیں بھی زیر آب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان سڑکوں، جو سڑکیں کم جھیل جھرنے زیادہ نظر آر ہے ہیں، پر لوگوں خاص کر عمر رسیدہ افراد، خواتین اور بچوں کا چلنا پھرنا مشکل ہوگیا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر گاڑیاں چلنے سے اٹھنے والی چھینٹیں دور دور تک چلنے والے مسافروں کو اپنی لپیٹ میں لے کر تباہ کرکے رکھ دیتی ہیں۔

دریں اثنا محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں 18 سے 20 اگست تک کئی مقامات پر صبح اور شام کے وقت ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کے مختصر مرحلوں کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 21 سے 23 اگست تک کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ جموں خطے میں بھاری بارشوں سے بعض علاقوں میں اگلے تین دنوں کے دوران سیلابی ریلے ، لینڈ سلائینڈنگ، مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کے خطرات ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر میں مرحلہ وار اسمبلی انتخابات کا شیڈول

Next Post

چودھری ذوالفقار علی کی امت شاہ سے ملاقات ‘ بی جے پی میں شمولیت کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرینگر ایئر بیس پر اپ گریڈڈ مگ 29 لڑاکا طیاروں کا ایک سکواڈرن تعینات
تازہ تریں

فضائیہ کا جگوار جنگی طیارہ گر کرتباہ، دونوں پائلٹ کی موت

2025-07-10
تازہ تریں

نوکری دلانے کے نام پر فراڈ‘۷۵لاکھ روپے متاثرین کو واپس

2025-07-10
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
تازہ تریں

وادی میںجاری بارشوں سے شدید گرمی کی لہر سے لوگوں کو راحت 

2025-07-10
اسکولوں کے اوقات کار پر نظر ثانی کاامکان
ٹاپ سٹوری

اسکولوں کے اوقات کار پر نظر ثانی کاامکان

2025-07-10
کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار‘۲۶مارچ تک موسم خشک رہے گا
تازہ تریں

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

2025-07-09
بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط
تازہ تریں

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

2025-07-09
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’کشمیر میں عام لوگ دہشت گردی کیخلاف ہیں‘

2025-07-09
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
Next Post
چودھری ذوالفقار علی کی امت شاہ سے ملاقات ‘ بی جے پی میں شمولیت کا امکان

چودھری ذوالفقار علی کی امت شاہ سے ملاقات ‘ بی جے پی میں شمولیت کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.