نئی دہلی//
مصنوعات وخدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل کا۵۴واں اجلاس۹ستمبرکو دارالحکومت دہلی میں ہوگا۔
آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے جی ایس ٹی کونسل نے کہا کہ یہ اہم اجلاس۹ستمبر کو ہوگا۔
جی ایس ٹی کونسل کی صدارت وزیر خزانہ کرتے ہیں۔ اس میں تمام ریاستوں کے وزراء خزانہ یا اس وزارت کی نمائندگی کرنے والے وزراء شامل ہوتے ہیں۔
عام طور پر، جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ مرکزی بجٹ کی تیاری کے دوران اور پارلیمنٹ میں اس کی پیشی کے بعد ہوتی ہے ۔