سرینگر//
کٹھوعہ پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملی ٹنٹوں کے پانچ ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے‘جو کٹھوعہ بنی کشتوار پٹی میں چار فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر حملوں میں ملوث تھے۔
حکام نے بتایا کہ تکنیکی اور انسانی انٹیلی جنس کی مدد سے ملی ٹنٹوں کے پانچ ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا۔
ملی ٹنٹوں کے یہ پانچ ساتھی کٹھوعہ بنی کشتواڑ بیلٹ کے قریب حال ہی میں فوج پر حملے میں ملوث تھے۔ان میں سے ایک حملے میں فوج کے چار جوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
بتادیں کہ جموں خطے میں حالیہ ملی ٹینٹ حملوں کے بعد ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ جموں صوبے کے جنگلی علاقوں میں سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔
خط پیر پنچال کے گھنے جنگلات میں چھپے بیٹھے ملی ٹینٹوں کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر فوج کا آپریشن لگاتار جاری ہے ۔