جموں///
جموںکشمیرکے پونچھ ضلع کے سرنکوٹ علاقے میں بی جے پی لیڈر کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار حادثاتی گولی لگنے سے جاں بحق ہوا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق پیر کے روز پی ایس او محمد آصف کو خون میں لت پت پایا گیا جس کے بعد اس کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ وہاں پر جانبرنہ ہو سکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ حادثاتی گولی لگنے سے پولیس اہلکار ہلاک ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مہلوک پولیس اہلکار ڈی ڈی سی ممبر اور بی جے پی لیڈر سہیل ملک کی حفاظت پر مامور تھا۔
پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اہلکار کی موت کیسے اور کن حالات میں ہوئی اس کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔
اس دوران بی جے پی کے یونٹ صدر‘رویندر رینا سرنکوٹ پونچھ پہنچے اور پولیس جوان محمد کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔