جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

وندے بھارت ٹرین ممبئی اور ناگپور کے درمیان چلائی جانی چاہئے : سنجے دوترے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-09
in قومی خبریں
A A
ریلوے نے ریاسی بارہمولہ کے درمیان باقاعدہ ٹرین سروس شروع کرنے کی تیاری کرلی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

نئی دہلی//بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے انوپ سنجے دوترے نے جمعرات کو لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی اور ناگپور کے درمیان وندے بھارت ٹرین شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔
سماج وادی پارٹی کے ہریندر ملک نے اپنے حلقہ انتخاب مظفر نگر میں مذہبی مقامات کو تبدیل کرنے کی کوششوں کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی مقام کو دشمن کی ملکیت قرار دے کر قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، جسے روکا جانا چاہئے
بی جے پی کے گنیش سنگھ نے کہا کہ لوگوں بالخصوص نوجوانوں کو، جو تعلیم اور نوکری کے لیے گھر سے دور ہیں، انہیں سرکاری ملازمین کی طرح بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹ کا حق دیا جانا چاہیے ۔
بی جے پی کے نشی کانت دوبے نے جھارکھنڈ میں دیگر پسماندہ طبقے کے لوگوں کو صرف 14 فیصد ریزرویشن دیئے جانے کا مسئلہ اٹھایا اور مطالبہ کیا کہ پورے ملک کی طرح اس طبقے کے لوگوں کو بھی 27 فیصد ریزرویشن دیا جانا چاہئے ۔
ہندوستانی مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی-ایم) کے امرا رام نے راجستھان میں ڈچ ملٹی نیشنل کمپنی کی طرف سے کھیرے کے جعلی بیج فروخت کیے جانے کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ کھیرے کا بیج بہت زیادہ قیمتوں پر فروخت کیا گیا جس سے کاشتکاروں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا۔ اس بیج کی بوائی سے پیداوار صرف 10 فیصد تھی۔ انہوں نے متعلقہ کمپنی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
کانگریس کے بلرام نائک پوریکا نے بنجارہ برادری کو آئین کے آٹھویں شیڈول میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔
شیو سینا (یو بی ٹی) کے اوم پرکاش بھوپال سنگھ نے نیشنلائزڈ بینکوں کی جانب سے غریبوں کو تعلیمی قرض نہ دینے کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ جن کے پاس کوئی جائیداد نہیں ہے ، ان کے بچوں کو بینک تعلیمی قرض نہیں دیتے ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو قرض ان کے کریڈٹ انفارمیشن بیورو انڈیا لمیٹڈ ( سی آئی بی آئی ایل ) اسکور کارڈ کی بنیاد پر دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس نظام کو روکا جانا چاہئے ۔
بی جے پی کے یوگیندر چندولیا نے دہلی میں بارش کی وجہ سے پانی بھر جانے کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مشکلات کی طرف حکومت کی توجہ مبذول کرائی اور اس مسئلہ سے چھٹکارا حاصل کرانے کا مطالبہ کیا۔
بی جے پی کی منجو شرما نے جے پور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ہب قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔
ایم ڈی ایم کے دورائی وائیکو نے سمندری ماہی گیری کے دوران تمل ناڈو کے ماہی گیروں پر سری لنکا کے فوجیوں کے حملوں کا معاملہ اٹھایا اور ماہی گیروں کو اس خطرے سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا۔
شیوسینا کے نریش گنپت مہاسکے نے گجرات سے تعلق رکھنے والی تین سالہ بچی کو جرمنی کے چائلڈ کیئر سنٹر میں رکھنے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے اس بچی کو اس کے والدین کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔
سماج وادی پارٹی کی ڈمپل یادو نے مین پوری ضلع کے کسنی نگر پنچایت میں سڑک کو چوڑا کرنے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو درپیش مسائل کا معاملہ اٹھایا اور حکومت سے اس کے حل کا مطالبہ کیا۔
بی جے پی کے انوراگ ٹھاکر نے ہماچل پردیش میں ریل سروس کی توسیع کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ریل نیٹ ورک کی ترقی کے لیے اپنے حصے کا پیسہ دیتی ہے ، لیکن ریاستی حکومت اپنا حصہ نہیں دے رہی ہے ۔
ترنمول کانگریس کی سیانی گھوش نے جانوروں کے خلاف بڑھتے ہوئے ظلم کا مسئلہ اٹھایا اور اس سلسلے میں قانون کے مناسب نفاذ کا مطالبہ کیا۔
کانگریس کے طارق انور نے دیہی علاقوں میں بجلی کی کمی کا مسئلہ اٹھا تے ہوئے کہا کہ بجلی کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے طلباء اور کسانوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وقف (ترمیمی) بل 2024 مسلمانوں کے لیے نا قابل قبول: جماعت اسلامی ہند

Next Post

حکومت روزگار پیدا کرنے کے لیے پرعزم: منڈاویہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
برکس ممالک دنیا کی 70 فیصد آبادی کو ٹیکہ لگانے کے ہدف پر کام کر رہا ہے: وزیر صحت

حکومت روزگار پیدا کرنے کے لیے پرعزم: منڈاویہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.