بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

وقف (ترمیمی) بل 2024 مسلمانوں کے لیے نا قابل قبول: جماعت اسلامی ہند

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-09
in قومی خبریں
A A
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

نئی دہلی//) جماعت اسلامی ہند نے پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے ترمیمی وقف بل 2024 کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج پریس کو جاری ایک ریلیز میں کیا۔
جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والا ترمیمی وقف بل 2024 کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘‘امت مسلمہ اسے قطعی قبول نہیں کرے گی۔ ہم اس نئی ترمیم یو ڈبلیو ایم ای ای ڈی ( انٹی گریٹیڈ وقف مینجمنٹ امپاورمنٹ ایفی شینسی اینڈ ڈیولپمنٹ ) کے ذریعے وقف ایکٹ 1995 میں مجوزہ ترامیم کی مخالفت کرتے ہیں۔ اس میں بظاہر مثبت پہلو دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے مگر اس کا اصل مقصد وقف املاک کی خود مختاری کو کم اور عام عوام کو اس کے فوائد سے محروم کرنا ہے ۔ اسے کوئی بھی مسلمان قبول نہیں کرسکتا ۔ یہ نیا قانون، وقف کے لئے پہلے سے موجود قانونی ڈھانچے کو ختم کرنے کے لیے متعارف کیا گیا ہے تاکہ اقلیتوں کو آئینی طور پر دیئے گئے حقوق کو نشانہ بنایا جاسکے جبکہ آئین میں انہیں اپنے بزرگوں کے ورثے کو سنبھالنے اور مذہبی طریقے پر استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ مگر مجوزہ بل میں ضلع کلکٹروں کو اس کے تصرف کا مکمل اختیار دے دیا گیا ہے ۔ یہ نہ صرف وقف ایکٹ میں دی گئی خود مختاری کے خلاف ہے بلکہ واقف جس مقصد سے اپنی املاک وقف کرتے ہیں یعنی مسلمانوں کی سماجی فلاح و بہود کا کام، اس مقصد کے بھی خلاف ہے ۔ موجودہ قانون میں وقف املاک سے متعلق کسی بھی تنازع کو ایک سال کے اندر تصفیہ کرنے کی بات کہی گئی ہے جبکہ نئے مجوزہ بل میں اس کی مدت کو بڑھا دیا گیا ہے جس سے ابہام اور قانونی تنازعات کے امکانات پیدا ہوتے ہیں اور متولیوں کی زبانی تقرری کی شق بھی ہٹا دی گئی ہے جس سے صاف ہوجاتا ہے کہ متعلقہ افراد کے ساتھ مشورہ کیے بغیر ہی اسے تیار کیا گیا ہے ۔ اگر وقف مسائل سے متعلق کسی ماہرکے ساتھ صلاح و مشورہ کرلیا جاتا تو واضح ہوجاتا کہ اس مسئلے کا تعلق مسلم پرسنل لاء سے ہے جس پر الگ سے کوئی قانون بنانے کی ضرورت نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے یہ پروپیگنڈہ بھی کیا جاتا ہے کہ وقف بورڈ ایکٹ سے دیگر مذہبی کمیونیٹیز کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی راہ کھلتی ہے ، یہ سراسر غلط ہے اور ہم اس کی تردید کرتے ہیں۔ یہ سب من گھڑت باتیں ہیں۔ وقف بورڈ منظور شدہ قوانین کے تحت کام کرتا ہے اور حکومت اس کی نگرانی کرتی ہے ’’۔
امیر جماعت نے کہا کہ ‘‘ یہ ترمیم، استعماری قوانین سے متاثر نظر آتی ہے جس میں ضلع کلکٹر کو حتمی اختیارات دیئے گئے ہیں۔ اس سے تو مسلمانوں کے اپنے مذہبی اوقاف کے انتظام کے حقوق ہی سلب ہوجائیں گے ۔ اس ترمیم میں ریاستی حکومتوں کو وقف بورڈ کے تمام اراکین کی تقرری کا اختیار دیا گیا ہے ۔ اس سے مسلم کمیونیٹی کے کم سے کم دو ارکان کے ہونے کی لازمیت ختم ہوجائے گی۔اس ترمیم کے بعد‘ سنٹرل وقف کونسل’ میں مسلم ارکان پارلیمنٹ، ججوں اور وکلاء کی چنداں ضرورت باقی نہیں رہ جائے گی ، اس میں دیگر مذہبی برادریوں کے ارکان بھی شامل کیے جا سکتے ہیں’’۔
مسٹر حسینی نے مزید کہا کہ ‘‘ یہ بل مسلم کمیونٹی ، مسلم ممبر پارلیمنٹ یا متعلقہ افراد سے مشورہ کیے بغیر تیار کیا گیا ہے ، اس لیے یہ فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ہوگیا ہے ، لہٰذا حکومت اس بل کو واپس لے ۔ ہم اپوزیشن سمیت این ڈی اے کے اتحادیوں جیسے جے ڈی یو اور ٹی ڈی پی سے توقع کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کے قوانین کی مخالفت کریں گے اور اسے نافذ ہونے سے روکیں گے ۔ ہاں ، ایک اہم بات یہ ہے کہ اس قانون میں مجوزہ کچھ تبدیلیاں فائدہ مند ہو سکتی ہیں ، ہم انہیں مثبت قدم کے طور پر دیکھتے ہیں، مثلاً خواتین ، شیعہ یا دیگر مکاتب فکر کی شمولیت ۔ ہم حکومت سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے قوانین بنائے اور جو لوگ اس قانون سے متاثر ہوسکتے ہیں، انہیں بھی مشاورت کے عمل میں شامل کرے ’’۔ امیر جماعت نے مزید کہا کہ ‘‘ اگر ضرورت پیش آئی تو ہم سپریم کورٹ سے رجوع بھی کر سکتے ہیں تاکہ اس بات کو اجاگر کیا جاسکے کہ وقف ایکٹ میں مجوزہ ترامیم،آئینی دفعات اور قائم کردہ اصولوں کے خلاف ہے ۔ یہ وقف املاک کی حفاظت کے بجائے ان کی تباہی کا باعث بن سکتی ہیں ، اس لئے ان کو روکنا بہت ضروری ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پروازوں میں تاخیر اور منسوخی سنگین: کانگریس

Next Post

وندے بھارت ٹرین ممبئی اور ناگپور کے درمیان چلائی جانی چاہئے : سنجے دوترے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

2025-05-14
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

2025-05-14
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ہماری فوج ہندوستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے: ریکھا گپتا

2025-05-14
Amit shah
قومی خبریں

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

2025-05-14
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے رائے پور سڑک حادثہ کے متاثرین کو امدادی رقم دینے کا اعلان کیا

2025-05-13
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے دہلی کے لوگوں کو مہنگی بجلی کا تحفہ دیا ہے : اے اے پی

2025-05-13
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
قومی خبریں

خارجہ سکریٹری وکرم مسری اور ان کے اہل خانہ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ سوشلسٹ پارٹی

2025-05-13
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
قومی خبریں

’امریکہ-چین ٹیرف کی کٹوتی ہندوستان کے لیے موقع بھی، چیلنج بھی’ہے ‘

2025-05-13
Next Post
ریلوے نے ریاسی بارہمولہ کے درمیان باقاعدہ ٹرین سروس شروع کرنے کی تیاری کرلی

وندے بھارت ٹرین ممبئی اور ناگپور کے درمیان چلائی جانی چاہئے : سنجے دوترے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.