نئی دہلی// محنت اور روزگار کے وزیر منسکھ منڈاویہ نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں بتایا کہ مودی حکومت روزگار پیدا کرنے کے لیے پابند عہد ہے اور اس کے لیے مختلف اسکیمیں اور پروگرام مسلسل چلائے جارہے ہیں۔
مسٹر منڈاویہ نے ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران کہا کہ حکومت کے پاس روزگار پیدا کرنے کے لیے 15 اسکیمیں چل رہی ہیں۔ اس سے نوجوانوں کو روزگار مل رہا ہے اور آجروں کی حوصلہ افزائی بھی ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پردھان منتری مدرا یوجنا اور سواندھی یوجنا کے ذریعے لوگ خود روزگار حاصل کر رہے ہیں۔ کروڑوں لوگوں کو روزی روٹی ملی ہے اور روزگار کے شعبے میں خواتین کی شرکت بڑھ رہی ہے ۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران ملک کی معیشت ترقی کر رہی ہے ، جس کا مطلب ہے کہ روزگار کے مواقع بڑھ رہے ہیں۔ حکومت کی کوششوں سے بیروزگاری کی شرح کم ہو رہی ہے ۔