سرینگر//
جنوبی ضلع شوپیاں کے ملہورہ گاؤں میں آتشزدگی کی ایک واردات میں دارلعلوم کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے ۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ شوپیاں کے ملہورہ گاوں میں ہفتے کے روز دارلعلوم کی عمارت سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
عہدیدار نے کہاکہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی کارروائی کے نتیجے میں آگ کومزید پھیلنے سے روک دیا گیا ہے ۔
سینئر عہدیدار نے مزید کہاکہ آگ کی اس واردات میں دارلعلوم کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔