سرینگر//
سرینگر کے حبہ کدل علاقے میں جمعرات کو دوسرے دن بھی لڑکی کی تلاش جاری رہی ۔
بتادیں کہ بدھ کے روز حبہ کدل پل سے دوشیزہ نے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔
اطلاعات کے مطابق پائین شہر کے حبہ کدل علاقے میں جمعرات کو دوسرے روز بھی دوشیزہ کی لاش کو باز یاب کرنے کی خاطر آپریشن جاری رہا۔
ایس ڈی آر ایف کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ خراب موسم کے باوجود بھی دوشیزہ کی لاش کی باز یابی کی خاطر ریسکیو آپریشن صبح سے جاری ہے ۔
عہدیدار نے مزید بتایا کہ چونکہ موسم خراب ہے لہذا لوگوں کو ندی نالوں کے نزدیک جانے سے فی الحال گریز کرنا چاہئے ۔