پیر, اگست 3, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ای ڈی کی این سی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے نام سمن جاری

منی لانڈرنگ کیس میں ۳۱ مئی کو دہلی کے صدر دفتر پر طلبی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-28
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

  کھور سیکٹر میں پاکستانی مشتبہ ڈرون مار  گرایا گیا، فوج نے اپنی تحویل میں لیا

راولاکوٹ میں مظاہرین  پر فائرنگ‘۱۴ افراد ہلاک  متعدد زخمی ہونے کا دعویٰ

سرینگر//
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے نام منی لانڈرنگ کے ایک کیس کے سلسلے میں سمن جاری کیا ہے ۔
سمن کے ذریعے موصوف صدر کو پوچھ گچھ کیلئے۳۱مئی کو ای ڈی کے ہیڈ کوارٹر واقع دلی طلب کیا گیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی نے جمعے کے روز ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے نام ایک سمن جاری کی جس میں ان سے۳۱مئی کو ای ڈی کے ہیڈ کوارٹر واقع دلی میں حاضر ہونے کو کہا گیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے جموں کشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔
دریں اثنا نیشنل کانفرنس نے اس حوالے سے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر کے نام سمن جاری کرنا کوئی نئی بات نہیں بلکہ ایسا ملک کی تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔
پارٹی کے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا’’ای ڈی کی طرف سے جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو سمن جاری کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے یہ بھارت کی تمام اپوزیشن جماعتوں کیلئے عام سی بات ہے ‘‘۔
ٹویٹ میں مزید کہا گیا’’وہ اس معاملے میں بے گناہ ہونے کے موقف پر قائم ہیں اور انہوں نے تحقیقاتی ایجنسیوں کے ساتھ بھی تعاون کیا ہے اور اس کیس کے سلسلے میں بھی ایسا کریں گے ۔‘‘

سرینگر کے بمنہ علاقے میں لشکر کا ہائی برڈ جنگجو گرفتار:پولیس
سرینگر//
جموں کشمیر پولیس نے سرینگر کے بمنہ علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک ہائی برڈ جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بمنہ علاقے میں جنگجوؤں کی نقل وحمل کے متعلق اطلاع موصول ہونے پر سرینگر پولیس، سی آر پی ایف اور فوج کی۲؍آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے بمنہ کراسنگ پر ناکہ لگا دیا۔
ترجمان نے کہا کہ اس دوران ناکہ پارٹی نے ایک مشکوک شخص کو روکنے کا شارہ کیا جس نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن پارٹی نے پھرتی کا مظاہرہ کرکے اس کو دھر لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا’’گرفتار شدہ شخص نے اپنی شناخت نثار احمد ڈار ولد عبدالاحد ڈار ساکن گنڈ براٹھ سوپور کے بطور کی‘‘۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران موصوف کی تحویل سے ایک پستول، ایک میگزین اور پانچ گولیاں بر آمد کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران گرفتار شدہ نے لشکر طیبہ کے ہائی برڈ جنگجو کے طور پر کام کرنے کا اعتراف کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا’’گرفتار شدہ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وہ سری نگر میں ٹارگیٹ ہلاکتیں انجام دینے کے لئے جنگجوؤں کو پستول فراہم کر رہا تھا‘‘۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بمنہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حج۲۰۲۲: سرینگر سے پہلی پرواز ۵ جون کو روانہ ہو گی :اعجاز

Next Post

پی ایم پیکیج کے تحت وادی میں تعینات پنڈت ملازمین سنہا سے ملاقی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
اہم ترین

  کھور سیکٹر میں پاکستانی مشتبہ ڈرون مار  گرایا گیا، فوج نے اپنی تحویل میں لیا

2026-08-01
’پی اور کے میں حالیہ واقعات پراسلام آباد کو جوابدہ ٹھہرایا جائے‘
اہم ترین

راولاکوٹ میں مظاہرین  پر فائرنگ‘۱۴ افراد ہلاک  متعدد زخمی ہونے کا دعویٰ

2026-07-29
امرناتھ یاترا روٹ پر سی آر پی ایف   اہلکار بننے والا اتر پردیش کا شخص گرفتار
اہم ترین

گاندربل:سڑک حادثے میں ۳۹ یاتری زخمی ‘ایل جی نے عیادت کی

2026-07-29
ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
Next Post
’پنچایتی ممبران دیہی تعمیرو ترقی کی بنیاد‘

پی ایم پیکیج کے تحت وادی میں تعینات پنڈت ملازمین سنہا سے ملاقی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.